حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ذوق جمال |
|
بالحناء)تو عورت تھی تو اپنے ناخن ہی مہندی سے رنگ لیتی ‘‘(33)یہ حکم ہو ا ناخنوں پر مہندی لگانے کا کہ یہ زینت جائز بھی ہے مستحسن بھی ۔آپ ﷺکی خدمت میں ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا بیعت کے لیے حاضر ہوئیں ،آپ ﷺنے ان کے ہاتھ بغیر مہندی کے دیکھے تو فرمایا:’’لَااُبایِعُکِ حَتّٰی تَغَیّری کَفَّیکِٔ کَأنھَّماکَفَّاسَبُعٍ‘‘جب تک تم اپنے ہاتھو ں (پر مہندی لگا کر انہیں خواتین جیسے تبدیل)نہ کر لو اس وقت تک میں تم سے بیعت نہ کروں گا، تمہارے ہاتھ ہیں یا بھیڑیے کی ہتھیلیاں ؟(34)پہلے دوواقعات سے معلوم ہو گیا کہ ہماری جانوں کے سردار محمدعربی ﷺنے ہاتھوں پر مہندی نہ لگانے کی وجہ سے ایک عورت کو ڈانٹا اور دوسرے واقعہ میں بیعت بھی نہ فرمائی ،تاکہ اُمّت کی خواتین کو علم رہے کہ صفا ئی ،طہارت اور حُسن و خوبصورتی محمد عربی ﷺنے کی زرّیں تعلیمات کا حصّہ ہیں ۔سرخ مہندی سر کے بالوں کی سفید ی بدلنے کے لیے بھی لگائی جاسکتی ہے ،مجمعُ الزّوائد میں ایک مستقل باب’’زِینَۃُالنِّسَآء وَاِخْتضَابِھن بِالحِنَائِ‘‘ہے ، جس کے اندر اس قسم کی احادیث ہیں جن میں عورتوں کو مہندی لگانے کی ترغیب ہے (35)۔سر پہ مہندی تو مردوں کے لیے بھی جائز ہے ۔خواتین کو تو زینت کے حُصول کی اجازت مردوں سے بھی زیادہ ہے اس لیے سر پہ مہندی لگاناان کا وہ حق ہے جو بوقتِ آرائشِ گُل پانی کے چند قطروں کو ملتاہے ،اور کسی کا دل نہیں چاہتا ہے کہ شبنم کی یہ شبیہ جدا ہو ؎ گر نہ اندوہِ شبِ فرقت بیاں ہوجائے گا بے تکلُّف داغ مہ مہرِ دہاں ہوجائے گاملاحظہ :اس باب کا دوسرا حصّہ ’’ماکولات و مشروبات‘‘میں ذوقِ نبوی ؐسے متعلّق ہے ۔ اگلے صفحات اس سلسلے کے جمالِ مصطفی کا مطالعہ کیجیے!(۱۰۶)ٹھنڈے ،میٹھے مشروبات اور لذیذ کھانے (اورمدعیانِ تصوف): ایک نبی کو اللہ جو قلبِ حساس ،جاں پُر سوزاور ذوقِ جہاں نما سے نوازتے ہیں وہ کسی اور کے حصّے میں کہاں ؟وہ انسانوں کو دنیا سے لُطف اندوز ہونے کے محفوظ راستے دکھاتے ہیں ۔اس میں کسی کو شک کی گنجائش نہیں ہے کہ ہمارے نبی محترم علیہ السّلام پر ایسے حالات آئے کہ گھر میں کچھ کھانے کو نہ تھا ، تاہم آپ ﷺکو کھانے اور کھلانے سے بہت محبّت تھی ، چند روایتں ملاحظہ ہوں : حضرت سیدہ عائشہ صدّیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :اللہ کے رسول ﷺکو دنیا میں تین چیزیں پسند تھیں ۔(۱)عورت ،خوشبو اور کھانا ،دوچیزیں (عورت اور خوشبو ) تو میسر ہوئیں (تیسری) کھانا (ہمیشہ سیر ہو کر )نہ مل سکا (36)(۲)آپ ﷺکو کدّو پسند تھا (37)(۳) آنحضور ﷺکو