حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ذوق جمال |
|
(۳۷)رضائے الٰہی،مسواک ،ٹوتھ پیسٹ اور امّیدِشفاعت: منہ کی صفائی ،دانتوں کی چمک اور ان کی آبداری پر زمانہ متفق ہے ،جس قدر اس کا اہتمام سیدنا محمدکریم ﷺنے کیا اور اپنی اُمّت کو اس زینتِ دنداں کی ترغیب دی ، خوشبو اور لکڑی کی مسواک کا استعمال اس کثرت سے تھا کہ آپ ﷺسفر میں بھی یہ سامانِ زینت ساتھ رکھتے تھے ۔نبی مکرّم ﷺکے مسواک کرنے ،اس کی تاکید کی احادیث کامطالعہ کرنے سے اندازہ ہو تاہے کہ پانچ نمازوں اور نوافل کے وقت سونے سے پہلے اور سونے کے بعد ،کھانے کے بعد اور لوگوں سے ملنے سے پہلے بھی آپ ﷺمسواک کرتے تھے ،آپ ﷺکے فرمان کے مطابق فِطری اعمال میں چوتھا کام منہ کی صفائی ہے ، جس سے انسان کھاتا پیتااور بولتاہے ،منہ ہی تو انسانی حسن و جمال کا مر کز ہے ،اسی سے تبسم کی لہریں نکلتی ہیں ،یہیں سے الفاظ کے پھول جھڑتے ہیں ،گویا اللہ کے پیدا کردہ اَ حسنِ تقویم و اشرف المخلوقات انسان کی بہت سی رعنائیاں منہ ،اس کے اندر بولنے والی زبان اور چمکتے دانت ہیں ،اللہ تعالیٰ چاہتاہے کہ میرے بندے اس نعمت کی قدر کریں ؎ کہ قدران کی جوں قدر یا قوت ناب لیے عمدے ہاتھوں میں دیکھیں بہار اس لیے اس نے حکم دے رکھا ہے اور اس کے رسول ﷺنے اپنی تریسٹھ سالہ معیاری زندگی میں یہ عمل کر کے دکھایا ہے کہ پانچ وقت مسواک انسانی صحت کے لیے ضروری ہے ،فطری اعمال میں ا س کو شامل کرکے آنحضورﷺنے ہمیں یہ سمجھایا ہے کہ مسواک کی افادیت پر تمام نبیوں اور لاتعداد صالح و باشعور انسانوں کا اتفاق ہے ۔ہم کیونکہ رضائے الٰہی سے زیادہ دنیاوی فوائد کو ترجیح دیتے ہیں ،اس لیے ہمارے ماہرِنفسیات نبی ﷺنے ہمیں اس طرح سمجھایا ہے : ’’اَلسِّوَاکُ مَطْھَرَۃٌلِلّْفَمِ ومَرْضَاۃُلِّلرَّبِّ‘‘ (21)’’(مسواک کے دوفائدے ہیں )منہ کی صفائی ،اور رب کی خوشی ‘‘اسلام بھی کمال مذہب ہے ،ہم اپنے منہ کی صفائی کرتے ہیں ،اس لیے کہ ہم اس کی اس نعمت کی قدر کررہے ہیں اور وہ شکر گزاری پر خوش ہو تاہے ، وہ فرماتاہے ’’لَئِن شَکَرْتُمْ لأَزِیْدَنَّکُمْ‘‘(22)(اگر تم میری نعمتوں کی) قدر کررو تو میں تمہاری نعمتوں میں اضافہ کروں گا) اس لیے وضومیں مسواک کی وجہ سے نماز کاثواب ستر گناہ بڑھ جاتاہے (23)گویا مسواک دانتوں کی چمک اور ثواب کی زیادتی کے ساتھ رضائے ربّانی کی سعادت د ے کر ایک مسلمان کو زمین سے آسمان تک پہنچا دیتی ہے ۔ ؎ بالاتھی چمک مہرِمنوّر کی چمک پر ضو اس کی زمیں پرتھی ضیاء اس کی فلک پر