حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ذوق جمال |
|
بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُہٗ وَنُصَلّی عَلیٰ رسُو لِہِ الکریم حمدو صلوٰۃ : اس ذات ِ جمیل کا فضل و احسان ہے جس نے انسان کو اپنی ساری مخلوقات میں خوبصورت اور معتدل بنایا ، انسانوں میں سب سے حسین و جمیل حضرت محمد ﷺکی ذاتِ والاصفات کو تخلیق کر کے ان کو نہایت نفیس ذوق سے نوازا ، جنہوں نے اپنے اقوالِ طیبہ ، افعالِ طاہر ہ اور شمائلِ پسندید ہ کے ذریعے اس عَالَم میں پھیلے ہو ئے حسن و جمال کے سر چشموں کی طرف لوگوں کی راہنمائی کی۔ سلام ہو اس ہادی اعظمﷺپر جو صاحبِ جمال ہی نہیں جمال گر تھے ،وہ یہ جانتے تھے کہ حُسْن ہو تا کیا ہے ؟ کہاں کہاں پا یا جاتاہے ؟انہوں نے کائنات بھر میں بکھری جمالیاتی کانوں کی نشاندہی کی اور خود انسان کے ظاہر و باطن کے خوبصورت و مشکبار پہلوئوں سے آگاہ فرمایا ۔موضوع: یہ کتاب بھی ـ’’آنحضور ﷺکے ذوقِ جمالیات ‘‘ کی چند مثالیں بنی نوعِ انسان کے سامنے پیش کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ،سیرتِ طیبہ کو جب اس نقطئہ نظر سے دیکھا جاتاہے تو ؎ کو ئی ساعت ہو ،کوئی فکرہو ، کوئی ماحول مجھ کو ہر سمت تیرا حُسن نظر آتا ہے وہ اوّلین و آخرین کے نبی اور رہنما ہیں ، اس لیے ضروری سمجھا گیا کہ ان کی سیرت کا یہ پہلو بھی واضح کیا جائے اس لیے کہ جمال پسندی فطرتِ انسانی کا انتہائی وجد آفریں پہلو ہے، اسلامی مُفکّرین کا ماننا ہے کہ بعض صفات و خصوصیات انسان کی فطرت میں شامل کر دی گئی ہیں ۔ ان فطری کمالات میں سے ایک ’’جمالِ پسندی ‘‘ ہے ۔ دوسری جانب حضرت محمد ﷺنے انسان کے لیے سب سے کامل نظام ِزندگی ہونے کے عنوان سے حُسنِ آفریں اور سحرانگیز اخلاقیات کو متعارف کروایا جو انسانی احساسات کے عین مطابق ہے لہٰذا حسن وجمال کے باب میں نظریہ کی تحقیق و جستجو ایک اہم کام ہے ، جس سے پڑھنے والوں کے دلوں میں حُبّ ِ رسول ﷺبڑھے گی۔ترتیب ِکتاب وما خذ: زیرِنظر کتاب میں حُسن کی تعریف کرنے کے بعدان موجودات کے حسن کے سلسلہ میں گفتگو کی گئی ہے، جن کا تذکرہ آیاتِ قرآنیہ ،سیرتُ النبی ﷺاور حدیثِ رسُول ﷺکی کتابوں میں ہے اللہ کے اس رسول ﷺنے آسمان ،ستارے ، زمین ، سمندر،اور حیوانات میں پائے جانے والے جمال کو بہترین مَظاہرِ حسن میں شمار کیا گیا ہے ۔ قرآنِ کریم نے ایمان کو دلوں کی زینت کہا ہے ۔ حسن ،بردباری یہاں تک کہ خوبصورت جدائی پر بھی توجّہ دی ہے اور انسان کو اس کی جانب دعوت دی ہے ۔ اس کتاب میں اس موضوع پر قرآنی آیات کا