حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ذوق جمال |
|
(۵۶)حُسنِ اعضاء ہے حُسنِ کردار کی خوشبو: یہ صرف رسول ُاللہ ﷺکی تعلیمات کی خاصیت ہے کہ ان میں صرف چہرہ نہیں بلکہ تمام انسانی اعضاء کے حسن و جمال کو موضو عِ سخن بنا یا جاتاہے ،ہر عضو کی زیبائش یہ ہے کہ وہ گناہ سے آلودہ نہ ہو، اس میں وہ خوبیاں ہوں جن سے سوسائٹی کو نفع ہو نقصان نہ ہو۔ خود نبی رحمت ﷺکی خصائل اتنی اچھی تھیں کہ ان کو قرآن کریم نے اس طرح خراجِ تحسین پیش کیا:’’وَإِنَّکَ لَعَلیٰ خُلُقٍ عَظِیْمٍ‘‘(15)(اور بے شک آپ(ﷺ)کی عادات بڑی شان والی ہیں ) زندگی بھر آپ ﷺاس طرح رہے کہ آپ ﷺکی ذات سے کسی کو تکلیف نہیں پہنچی آپ ﷺکے شب و روز انسانیت کی فلاح اور خدا کی عبادت اور حُسنِ معا ملات کے مناظر سے تعبیر تھے ۔اسی لیے آپ ﷺکا ارشاد ہے جس کے اخلاق اچھّے ہیں وہ سب سے اچھّاہے (16)انسان کی صورت ،رنگ ،حسب و نسب، عربیت یا عجمیت کچھ بھی تو نہیں جو اس کے بس میں ہو یہ چیزیں اگر عزّت و وقار اور جاہ ومال کا ذریعہ بن بھی جائیں تو کب تک ؟ہا ں اک چیز ہے جو اللہ نے اس کے اختیا رمیں دی وہ ہے اس کے اخلاق ، اس کا کردار اور اس کی عادتیں ان کو خوب سے خوب تر بنایاجا سکتا ہے ۔حضرت نبی مکرّم ﷺنے حیاء کو بہت سے نیک اعمال اور اعلیٰ اخلاق کا ضامن بتایا ہے،حیا ہو تو بہت سی خوبیاں زینت بنتی ہیں ؎ تبسُّم زیرِ لب ہے کہانی حیاء کردار ہوتی جارہی ہے اسی طرح اخلاص ،خدمتِ خلق ،ایثار ،سچ بولنے ،جھوٹ سے بچنے اور نرم طرزِکلام سے انسان کی زندگی کا معیار بلند تر ہو تاہے، اللہ تعالیٰ اعمال و اخلاق ،عقائد و عادات ہر جگہ خوبصورتی کو پسند فرماتے ہیں اور اس روحانی زیبائش پر بندے کو انعامات بھی دیتے ہیں ،اس نے انسان کو جسمانی خوبصورتی کے ساتھ روحانی و ایمانی آرائش کی ترغیب دی ہے ،مثلاً:جھکی ہو ئی آنکھیں اسے پسند ہیں جو حیا کی وجہ سے جھکتی ہیں اللہ نے فرمایا : ’’قُل لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِہِمْ‘‘(17)(اور اہل ایمان سے کہیے کہ وہ اپنی نگاہوں کو جھکار کھیں )زینتِ چشم کا انعام اسی آیت میں فرمایا:ذَلِکَ أَزْکَی لَھُمْ ’’جھکی نظریں رکھنا ،انکی پاکیزگی کا ذریعہ ہے یعنی نگاہوں میں بہت نکھار پیدا کرتاہے ۔ہاتھوں کی زیبائش یہ ہے کہ ان سے لکھا پڑھا جائے ،سخاوت کی جائے ، دوسروں کی مدد کے لیے استعمال ہوں اور ظلم کی آلائش سے ان کو بچائیں ۔پیروں کی خوبصورتی کا ایک قرآنی نقطہ یہ ہے :’’وَلاَ تَمْشِ فِیْ الأَرْضِ مَرَحاً‘‘(18)(زمین