حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ذوق جمال |
|
ذکر بھی فرمایا ہے ۔(30)اس حدیث میں نقش و نگار والی چادر کا ذکر ہے،اس کے ساتھ یہ بھی یاد رہے کہ صحابیٔ رسول ابو جُہم رضی اللہ عنہ نے ایسی چادر آپ ﷺکو پیش کی ، آپ ﷺنے اوڑھ کر نماز پڑھی ،سلام پھیرنے کے بعد فرمایا:اس کے نُقوش نے میری نماز کا خشوع متاثُر کردیا ،لہٰذا بو جُہم سے کہو مجھے تو سادہ اور موٹی چادر ہی دے دو۔(31)سُنّتِ نبویؐکی روشنی میں پتہ چل گیاکہ قیمتی لباس کا جواز بھی ہے اور احتیاط بھی سنّت ہے کہیں یہ نہ ہو کہ لباس غُرور و تکبّر یا عبادات میں خلل کا ذریعہ بن جائے ،اگر ایسا ہوا تو سمجھو لباسِ عزّت نہ پہنا ، جس سے نہ دنیا میں عزّت ملی اورنہ آخرت میں ۔ یہی لباس عزّت و قار اور دائمی آرائش کا پیغام بھی لاسکتاہے بشرطیکہ سنّتِ رسول ﷺکا پاس رکھا جائے ۔بقولِ غالب : ؎ یہ جو محفل میں بڑھا تے ہیں تجھے بھُول مت اس پر اُڑاتے ہیں تجھے(۱۱۷)صُوف اور اُون کی سیاہ ،سبز سرخ و سفید شالیں اور پیوند : سرخ اور سبز دھاری دار کا ذکر اُوپر ہوا ،اس روایت میں سیاہ اور سفید کا ذکر ہے ،ایسا سرخ رنگ جس میں سفید دھاریاں نہ ہوں ،اس میں خواتین کے ساتھ شباہت ہے،اس لیے آپ ﷺنے سختی سے منع فرمایا(دھاری دار کا ذکراُوپر ہوا کہ وہ مسنون ہے) ایک روایت میں بڑی اہم باتیں ہیں ،حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺکے پاس (۱) صُوف یعنی اُون کی چادرتھی،جو چھ یا سات درہم میں خریدی گئی تھی(۲)یعنی بہت ارزاں تھی اس وقت ادنیٰ وارزاں صُوف ہی ہوتا تھا (۳) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہافرماتے ہیں :نبی اکرم ﷺکے پاس ایک اُون کی چادر تھی جو سیاہ وسفید تھی (۴) اورآپ ﷺکے لیے ہی بُنی گئی تھی (۵) یہ چادرحضرت محمد ﷺکے پاس وفات تک تھی ،حضرت موسیٰ و دیگر انبیاء علیہ السّلام بھی صُوف کا لباس یاچادریں زیبِ تن فرماتے تھے۔(32) اس روایت میں امام حسن رضی اللہ عنہ نے رنگوں کے علاوہ سستے اور ارزاں قسم کے کمبل یا شال کا ذکر اس انداز سے کیا ہے کہ واضح ہوجائے کہ اللہ کے نبی ﷺلباس کو پُرانا کرنے کی حد تک استعمال فرماتے تھے،بعض چادریں مر تے وقت تک آپ ﷺکے ساتھ تھیں ،اگلی حدیث میں پیوند لگانے کا ذکر بھی ہے جو بڑے سبق کی بات ہے کہ اللہ کی نعمتوں کو خوب استعمال کرنا چاہیے ،صرف رواج اور ڈیزائن بدلنے سے نعمتِ لباس وغیرہ کو ترک نہ کرنا چاہیے شُمائلِ کُبریٰ میں (۱) سبز دھاری دار (۲) طواف کے وقت سبز دھاری والی (۳)حجۃالوداع میں لال دھاری والی کالی چادر(۴)زعفرانی رنگ والی چادراور عمامہ کا ذکر ہے اور جمعہ و عیدین کے