حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ذوق جمال |
|
نبی اکرم ﷺہمیشہ اچھے اوراجلے لباس میں رہتے تھے اسی لیے قرآنِ کریم نمازیوں اور سماج میں عمومی جگہوں پر آنے والوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ گندے لباس نہ پہنیں بلکہ بار گاہ ِ الٰہی میں حاضری اور اس سے ہمکلام ہونے کیلئے اچھے اور خوبصورت لباس سے آراستہ ہوں ۔ تاکہ ان کی اس عبادت میں رحمتِ کا ئنات علیہ السلام کی ظاہری شباہت بھی آجائے اور دل منوّر با یمان ہو جائے ، آنحضور ﷺمردوں کی طرح عورتوں کو بھی یہ حکم دیتے تھے کہ وہ اپنے شوہروں کے لیے خود کو آراستہ کریں او ر کسی بھی وقت بغیر زیب وزینت کے نہ رہیں کیونکہ اس کا نتیجہ ثواب اور مَحبّت آمیز زندگی کی صورت میں ظاہر ہو گا اس لیے بالوں کی خوبصورتی کا خیال رکھنا ، خاوند کے لیے معطّر رہنا ،رنگ برنگ ملبوسات کااستعمال اور سنورنے کی سینکڑوں اشیاء کو بروئے کا رلانا ممنوع نہیں ہے ، بلکہ بعض صورتوں میں فرض ہو جاتاہے ۔جیسے اس کا شو ہر کسی خاص اندازِ جمال آرائی کا اسے حکم دیتا ہے اور وہ طریقہ جائز بھی ہے تو یہ حکم ماننا ضروری ہو گا۔ ایسے ہی مردوں کو چاہیے کہ اپنی زوجہ کی دل بستگی کے لیے خوشبو وغیرہ لگائیں ۔ ان مثالوں یعنی مسجد میں آنے اور عورت اور مرد کے ایک دوسرے کے لیے تجمّل کو اللہ کے رسول ﷺنے عبادت و رضائے الہٰی کا درجہ دیا ہے جو ان کے اس مجموعی نظریۂ شریعت میں سے ہے کہ انسان اپنے دین ودنیا کے سارے کام اسوئہ رسُول ﷺکے سانچے میں ڈھال کر اللہ کے دربار میں انہیں مقبول بنادے ۔اب یہ سمجھنا بہت آسان ہو گیا کہ آسمان و زمین ،ان کے اندر موجود ستارے ،سورج ،چاند ،بارش ،بادل ،دریا،پانی ،سبزے ،پھول ،پھل ،جانور ،پرندے ،ترکاریاں اور ہر رنگ ونسل کے انتہائی خوبصورت انسانوں میں پائے جانے والے دل کش اوصاف سے مستفید ہو کر اپنی حسنِ جمال کی تسکین کہاں تک جائز ہے اوراس سے محرومی کا نقصان کیا ہے ؟حضور اکرم ﷺکے ذوقِ جمالیات سے متفق لو گ کتنے نفع میں ہیں اور ان سے دوررہنے والے اپنی دنیا و آخرت کو لذتوں ،فرحتوں اور آسائشوں سے محروم کرتے ہیں ، جبکہ آخری نبی نے قیامِ قیامت تک کے انسانوں کے لیے راحت ،آرام ، دل جمعی ، آنکھوں کی ٹھنڈک ،ذائقے،اور کانوں کی لذّت کے سامان کا راستہ دکھایا اور عارضی مگر مہلک و خوش کن عناصر سے خبردار کیا ۔ابواب (مضامین) کی تقسیم : اِس سلسلے (سیّددوعالم ﷺکی سُنّت کی وضاحت ،اس کے جمالیاتی پہلو کے نکھار )میں ناچیز جو پھل پھول جمع کر سکا ہے اس کو بارہ ابواب کے تناور وسرسبز و شاداب درختوں اور ان پہ لگے134عنوانات