کی صورت نہیں اسی مصلحت سے دوسری خلقت کی ضرورت واقع ہوئی۔ شجر جنت جس کا سایہ ماتہ عام ہوگا وہ طوبیٰ ہے اور ممکن ہے کہ کوئی اور درخت ہو۔ خلود اہل الجنۃ (نعوذباللہ منک الخ شیخ اکبر فرماتے ہیں کہ یہ وہ لوگ ہونگے جو ادنیٰ درجہ کے اورپست خیال کے لوگ ہونگے کہ باوجود سامنے ہونے کے نہ پہچان سکیں گے یہ وہی ہیں کہ اپنے خیال کے مطابق قیود زوائد رویت وغیرہ میں لگائے ہوئے ہیں۔ باقی رہے اہل معرفت اور اعلیٰ درجہ کے لوگ وہ تو فورا پہچان لیں گے۔
بہر رنگے کہ خواہی جامہ می پوش
من انداز قدت رامی شناسم
اکثر اہل النار نساء: روایت سے معلوم ہوتاہے کہ جنت میں بھی عورتیں زیادہ ہوں گی غرض ہر دوجگہ ان کی تعداد اکثر ہوگی۔ للنار نفسین یا تو دونفس باعتبار سقروزمہریر کے ہیں۔ ایک سرد اور ایک گرم۔ یا سقر ہی کے دو نفس ہوں ایک باہر کو اور ایک اندرونی طرف کو۔شمس اصل میں مظہر تام اور مقابل جہنم ہے اول اثر جہنم کے نفس کا اس میں آتاہے اس کے ذریعہ سے دنیا میں۔ اسی وجہ سے آفتاب کے قرب وبعد پر گرمی وسردی اور اختلاف مواسم ہوتاہے۔ پس اب یہ اعتراض نہیں ہوسکتا کہ مشاہدہ سے اختلاف صیف وشتا کا دارد مدار آفتاب پر ہے اورحدیث سے نفس جہنم پر معلوم ہوتاہے کیونکہ اس کے ذریعہ سے دنیا تک پہنچتاہے۔ آفتاب بمنزلہ ایک آلہ کے ہے جس سے اثر پہنچ رہاہے۔(حضرت مولانا گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ نے بھی مولوی خلیل احمد صاحب کے سوال پر اس خدشہ کا یہی جواب فرمایا تھا بندئہ راقم بھی حاضر تھا)
اکمل المؤمنین ایمانا احسنہم خلقا: اس سے معلوم ہوگیا کہ ایمان کامل بھی ہوتاہے اور ناقص بھی جس میں یہ خصائل نہ ہوں وہ ناقص الایمان ہے۔
شعب الایمان سے اگر اعمال ایمانی مراد لیے جائیں تو تعداد وشمار ان کی بہت زیادہ ہے لہٰذا معلوم ہوا کہ شعب الایمان سے اخلاق کلیہ مراد ہیں جو ستر سے کچھ زیادہ ہیں اور ہر ایک خلق کے تابع بہت سے اعمال وافعال ہیں جن کا شمار بہت زیادہ ہے اور روایت میں قول لاالہ الااللہ سے مراد توحید ہے جو ایک ایسی شے ہے کہ جس کے بہت سے توابع ہیں وہ سب افعال ایمانی ہیں اسی طرح حیاء ایک کلی خلق ہے جس کے تابع بہت سے امور ہیں اور اماطۃ الاذی جو روایت میں مذکور ہے یہ بھی ایک جزئی اور اس قاعدہ کلیہ کے توابع میں سے ہے۔
تمام مسلمین کی خیر خواہی کی جائے: چنانچہ تحب لاخیک ما تحب لنفسک وارد ہے پس خیر خواہی ونفع رسانی مسلمین جو ایک خلق کلی ہے اماطۃ اذی بھی اس کا ایک جزو ہے کہ جب اور تکالیف سے مسلمانوں کو بچانے کاخیال ہوگا تو اس کو بھی پسند نہ کرے گا کہ ان کو ٹھوکر لگے وغیر ذلک، اسی طرح متعلقات ومتممات ایمانی کے ستر سے زیادہ شعبہ ہیں جن کے توابع