باب من یستعمل العبد
الخراج بالضمان کو شوافع مصرات میں بھول گئے حنفیہ نے سب جگہ یادرکھا۔ اکل ثمار للمارین میں یا تو اضطرار کی تاویل کی جاوے اور سیدھی بات یہ ہے کہ اگر عادۃ اجازت ہو تو کھانا جائز ہے ورنہ نہیں، اب ان اطراف وممالک میں اس طرح فرق کرنے کی ضرورت نہیں کہ کہاجائے کہ عرب میں اجازت ہوتی تھی بلکہ جس قدر عادۃ اجازت ہو اس مقدار تک سب جگہ جائز ہے۔ رافع کو لوگ اس لیے پکڑ لے گئے تھے کہ یہ درخت پر سے توڑتے تھے اور اس کی وہاں اجازت عادۃ نہ ہوگی۔ اکل مال غیر کی صریح ممانعت ہے اس لئے تاویل علی الاجازۃ عادۃ کی ضرورت ہوئی۔
باب المخابرۃ
مزارعۃ کو امام شافعی اور ابوحنیفہ اس روایت کی وجہ سے ناجائز فرماتے ہیں لیکن مقلدین احناف وشوافع خلاف امامین مزارعۃ کو جائز کہتے ہیں، بعض روایات سے جواز ثابت بھی ہوتاہے عدم جواز میں امامین متفق اور جواز میں اتباع متفق ہیں۔
باب البیع قبل القبض
منقولات میںجمہور کا یہی مذہب ہے کہ قبل القبض جائز نہیں اور عقار میں اختلاف ہوا ہے۔ امام صاحب اس کو جائز فرماتے ہیں۔ امام احمدواسحق نے ظاہرحدیث کی وجہ سے صرف مطعومات کی بیع کو قبل القبض منع فرمایا ہے۔
باب بیع الخمر
خریدنا بیچنا بالاتفاق حرام، لیکن سرکہ بنانے کے لئے رکھ چھوڑنا امام صاحب کے نزدیک جائز ہے اور ائمہ جائز نہیں کہتے امام صاحب کو اس کی کوئی دلیل نہیں ملی کہ چند روز گھر میں رکھ چھوڑنا بھی حرام ہے اس لئے جائز فرمایا باقی حکم اراقۃ الخمر یا تو اول زمانہ میں تھا چنانچہ آنحضرت ﷺ کے قول واکسر الدنان کو دیگر ائمہ بھی اسی تشدد وتغلیظ پر حمل کریں گے یا تنزہا فرمادیا گیا ہے۔
باب العود فی الہبۃ
عود فی الہبۃ کو پسند تو امام صاحب بھی نہیں کرتے لیکن جواز کے قائل ہیں اور عدم جواز کی کوئی دلیل بھی نہیں ہے بلکہ جواز کی دلیل وہ روایت ہے جس کو ابن ماجہ نے روایت کیا ہے کہ الواہب احق بہبتہ مالم یثب پس مانعین کے لئے کوئی دلیل نہیں بلکہ اس روایت سے مثل السوء کی روایت کی بھی تصریح ہوگئی کہ جواز ثابت ہوا اور غیر پسندیدہ ہونا مسلم۔ باقی رہا اعطاء ذی رحم محرم اس میں شوافع تو ظاہر حدیث کے موافق کہتے ہیں کہ اقرباء سے رجوع جائز ہے امام صاحب فرماتے ہیں کہ اقرباء