تھا۔ فتذکر وتدبر۔
باب البول علی الارض
مذہب حنفیہ یہ ہے زکٰوۃ الارض یبسھا لیکن کہہ سکتے ہیں کہ اس میں منحصر نہیں بلکہ دھونے سے پاک ہوجاتی ہے۔ بعض زمین جلد جذب نہیں کرتی اس میں تو اس طرح طہارت ضروری ہی حاصل ہوجائے گی اور اگر کسی کوشبہ و شک ہو تو ابوداؤد کی روایت موجود ہے کہ آپ ﷺ نے مٹی وہاں کی کھدوا ڈالی تھی گو روایت قوی نہ ہو جواب کافی ہے اور بعد اٹھانے مٹی کے پانی ڈالنا ازالۂ ریح منتنہ اور زیادت نظافت کے لئے ہوگا یہ بھی ضرور نہیں کہ بول وسط مسجد میں ہو ممکن ہے کہ کنارہ پر ہو اور ماء قلیل ہی سے سب پاک ہوگیا ہو۔
ابواب الصلٰوۃ
باب ما جاء فی مواقیت الصلٰوۃ
بڑا اختلاف مواقیت میں ابتدائے عصر اور انتہائے ظہر میں ہے صراحۃً صرف اسی حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک مثل