واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
سے مایوس ہوکر حضرت ؒ نے اپنے گاؤں میں مدرسہ کھول ہی دیا۔ گاؤں والے سب بے حد غریب، کچے کچے مکانات، مسجد بھی چھوٹی اور خستہ مگر مرد مجاہد کے عزم مصمم کے سامنے کوئی رکاوٹ ، رکاوٹ نہیں رہی ۔(مولانا زکریا سنبھلی)مدرسہ و مکتب قائم کرنے کا مجرب طریقہ ایک صاحب ایک دیہات سے حضرت کی خدمت میں تشریف لائے اور عرض کیا کہ حضرت میں بھی اپنے یہاں ایک مکتب قائم کرنا چاہتا ہوں ، زمین بھی موجود ہے اسکی طرف توجہ فرمائیں ، پڑھانے کیلئے کسی مدرس کو بھیج دیجئے ، حضرت نے فرمایا گاؤں میں کتنے لوگ کام کرنے والے ہیں ، تنہا آپ کے چاہنے سے تھوڑی مدرسہ چل جائے گا آج کام شروع کریں گے کل مخالفت شروع ہوجائے گی ، کچھ اور لوگوں کو یہاں لائیے، مدرسہ قائم کرنے پر آمادہ کیجئے، رغبت دلائیے جب کچھ لوگ تیار ہوجائیں تب کام شروع کریئے اگر کچھ مخالفت بھی ہوگی تو لوگ آپ کا ساتھ دیں گے ، کوئی ضرورت پڑے گی تو سب مل کر اسکو پورا کریں گے، تنہا کیسے آپ اتنا بڑا بار برداشت کریں گے لیکن ان صاحب کی سمجھ میں نہیں آیا پھر حضرت سے اصرار کرنے لگے کہ کسی مدرس کو پڑھانے کیلئے بھیج دیئجے حضرت نے فرمایا ذرا سمجھ سے کام لیجئے ٹھیک ہے اچھا میں آج بھیجے دیتا ہوں ، آپ کتنی تنخواہ دیں گے ، بارہ سو روپئے اور رہنے کیلئے مکان دیں گے؟ وہ صاحب کہنے لگے جی حضرت بھیج دیجئے انشاء اللہ دونگا۔ حضرت نے فرمایا بات وہ کہئے جسکو نباہ سکیں تنہا آپ ہر ماہ بارہ سو دیں گے کھانا بھی دیں گے ایک ماہ دیں گے دوسرے ماہ خود چھوڑ دیں گے، جو سمجھا رہا ہوں سمجھ میں نہیں آتا، کہنے لگے حضرت سب کچھ ہوجائے گا آپ دعا ء کردیجئے آپ کی دعاء ہوگی انشاء اللہ کوئی پریشانی نہوگی حضرت نے فرمایا محض عقیدت سے کام نہیں چلتا اور نبی سے زیادہ کسی اور سے عقیدت نہیں ہونی چاہئے۔ دنیا