واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
(کرامات) کھارہ پانی میٹھا ہوگیا ہتھورا گاؤں میں جو کنواں ہے اس کا پانی بہت کھارا تھا اورایک زمانے میں گاؤں میں پانی کا نظم بہت زیادہ نہ تھا، کافی پریشانی کا سامنا تھا، جب حضرت حج سے واپس تشریف لائے توگاؤں کے حضرات نے حضرت سے گزارش کی کہ اس کے لئے دعاء فرمادیں حضرت نے وضوفرمایا، تھوڑے سے پانی پر کچھ پڑھ کر دم کیا اور پانی کو کنویں میں ڈال دیا، بس اسکے بعد سے کنویں کا پانی میٹھا ہوگیا، اسی طرح کا قصہ پہاڑی کھیڑا (نزد ہتھورا) کے کنویں کا بھی ذکر کیا جاتا ہے۔ (یہ واقعہ گاؤں میں معروف ہے)نالہ کا پانی تھم گیا اسی طرح ایک مرتبہ نالے میں شدید سیلاب آیا حضرت نے اس موقع سے ایک عمل یہ کیا کہ ایک تعویذ لکھ کردیا کہ اس کو گاؤں کے کنارے نالے سے متصل ایک درخت میں باندھ دیا جائے، چنانچہ ایسا ہی کیاگیا، تعویذ کا باندھنا تھا کہ پانی کم ہونا شروع ہوگیا۔ (بروایت مولوی انیس صاحب)زیور مل گیا ایک جگہ دو بہنوں کی شادی کے تھوڑے عرصے کے بعد پورے کا پورا زیور چوری ہوگیا حضرت کے پاس اطلاع بھیجی گئی، فرمایا: ہر سال زکوۃ دی جاتی تھی ؟ کہا گیا جی ہاں ۔ فوراً تعویذ عنایت فرمایا اور فرمایا انشاء اللہ مل جائے گا۔