واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
’’مانک پور‘‘ اور’’ کروی‘‘ کا مختصر مناظرہ مناظرہ کا پہلا واقعہ حضرت کے ساتھ مانک پور میں پیش آیا خود حضرت نے اس کی تفصیل یوں بیان فرمائی:۔ مانکپورکے علاقے میں کسی صاحب کے یہاں تقریب تھی، انہوں نے حضرت کو بھی مدعو کیا اوردوسرے خیال کے لوگوں کو بھی بلایا اوردونوں کے بیان کا نظام بنادیا تعلقات کی نوعیت اور کام کی لالچ میں حضرت نے جانا مناسب سمجھا اور اس صورتحال کا حضرت مفتی صاحب سے تذکرہ کیا، حضرت مفتی صاحب نے فرمایا آپ کب تک چھپائیے گا، کتابوں کا مطالعہ کرکے بیان کیجئے ، چنانچہ حضرت نے تیاری فرمائی اورتشریف لے گئے، وہاں حضرت تو نمازوں میں پابندی کے ساتھ مسجد تشریف لے گئے، دوسرے علماء اپنی باتوں میں مشغول رہے حتی کہ مجلس نکاح میں بھی نہیں گئے، ان سے کہا گیا تو کہنے لگے کہ ہم نکاح میں تو آئے نہیں دعوت میں آئے ہیں ۔ اسکے بعد بیان کی نوبت آئی تو حضرت نے تقریبا دو گھنٹے حب رسول کے موضوع پر بیان فرمایا ، اس کے بعد دوسرے صاحب نے بیان شروع کیا تو خطبۂ مسنونہ اورحمدو صلاۃ کے بغیر ہی بات شروع کی، اورمخالفانہ گفتگو کی، ان کے بیان کے بعد حضرت پھر کھڑے ہوئے تو انہوں نے اعتراض کیا، حضرت نے فرمایا آپ کی بات کا جواب تو دینا ہی ہے، چنانچہ حضرت نے ان کی باتوں کا جواب دیا اور خاص طور سے حُبِّ رسول کے دعوی کے باوجود خطبۂ مسنونہ نہ پڑھنے پر گفتگو فرمائی حاضرین جمع رہے اورحضرت کی گفتگو سے متاثر ہوئے ۔ اسی طرح کروی کے علاقے میں ایک صاحب بڑے فعال تھے، دورے کرتے اورخرافات کی باتیں کرتے، ایک مرتبہ کروی میں ہی ان سے مناظرہ