واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
ہم عصر علماء کا احترام شاگردوں کے درمیان ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ حضرت مولانا شاہ عبدالحلیم صاحبؒ خلیفہ حضرت شیخ مولانا محمد زکریا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے یہاں مدرسہ ریاض العلوم گرینی حضرت اقدس نوراللہ مرقدہ تشریف لائے، طلباء و عوام میں آپ کی بزرگی برتری کا شہرہ لیکن یہ عجیب ماجرا لوگوں نے دیکھاکہ بعد نماز عصر حضرت قاری صاحب نے تمام طلباء کے سامنے ہی حضرت مولانا عبدالحلیم صاحب ؒ کا پیر پکڑ کر دبانا شروع کردیا۔ حضرت مولانا عبدالحلیم صاحب نے فرمایا کہ طلباء سب دیکھ رہے ہیں آپ پیر نہ دبائیں لیکن آپ کا ارشاد یہ تھا کہ جب خدا دیکھ رہا ہے تو اسکی مخلوق سے کیا پرواہ اور برابر اصرار کے بعد دباتے رہے۔ اسی طرح ایک مرتبہ دارالعلوم دیوبند تشریف لائے راقم الحروف زیر تعلیم تھا، دیوبند میں حضرت والا سبھی سے ملاقات کرتے تھے، مختصر وقت میں بھی عجیب طرح ملاقات کی ترتیب نکال لیتے، رات تہجد کے وقت حضرت نے احقر سے فرمایا کہ اس وقت کس کس سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ احقر نے مولانا حسین احمد بہاری رحمۃ اللہ علیہ اورحضرت مولانا مرغوب الرحمن صاحب و حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب وغیرہ کے اسمائے گرامی کی نشاندہی کی۔ احقر حضرت کے ہمراہ تھاحضرت سب کے قیام گاہوں پر تشریف لے گئے احقر نے دیکھا کہ علامہ بہاری سے ملاقات کرتے ہی حضرت نے پیر دبانا شروع کردیا علامہ بہاری ؒ منع کرتے ہوئے بہت کچھ آپ کے درجات و بلند کلمات کے بارے میں کہتے رہے اور وہ خود دعاؤں کے لئے درخواست کرتے رہے۔ حضرت مفتی محمود صاحب گنگوہی ؒ جب ہتورا تشریف لاتے تو آپ حضرت سے سبق وغیرہ پڑھانے کا اہتمام کرتے اور خود شاگردوں کی صف میں بیٹھ جاتے اور بعض دفعہ خود عبارت پڑھنے لگتے ایک مرتبہ حضرت مولانا ابرار الحق صاحب ؒہتھورا تشریف