واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
بیماری میں چپکے سے سبق کا اہتمام اخیر عمر میں بیماریوں اور شدت عوارض کے باعث یہ نوبت بھی آئی کے ڈاکٹر وں کی ہدایت کے مطابق حرکت کرنا اور بولنا بھی منع کردیا جاتا کہ بس آرام کریں صاحبزادگان اوراحباب بھی اصرار کرتے کہ اب حضرت اسباق بالکل نہ پڑھائیں تو حضرت خاموشی سے یہ کرتے کہ جماعت کے ایک طالب علم کو بلاتے اور فرماتے کہ ایک ایک کرکے خاموشی سے آجاؤ، کسی کوپتہ نہ چلے اور بس سبق پڑھانے میں لگ جاتے پھر کسی کو ہمت نہ ہوتی کہ حضرت کو درمیان میں روک سکے۔ (تذکرۃ الصدیق)مدرسہ کی نہیں گھر کی اینٹ لاؤ حضرت کی آخری بیماری میں جب کمر میں پٹا باندھنے کیلئے اینٹ کی ضرورت پڑی تو فرمایا ’’مدرسہ کی نہیں گھر کی اینٹ لاؤ‘‘اللہ اکبر کس قدر مدرسہ کی مالیات میں احتیاط تھی۔اہلیہ کے انتقال کا واقعہ حضرت کی طرح حضرت والا کی اہلیہ ولایت کے اعلی مقام پر فائز تھیں ہتھورا کی مستورات کے علاوہ دیگر خواتین جنہوں نے ان کو دیکھا سنا ہے وہ ا نکی بزرگی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہیں حضرت والا خود فرماتے ہیں کہ انہوں نے مدرسہ کی خاطر بہت قربانیاں دیں ہیں اپنے سارے حقوق بھول کر وہ بھی مدرسہ کو ترجیح دیتی تھیں ، حضرت والا کی اہلیہ بھی حضرت کی طرح آخر میں اکثر بیمار رہتی ۔ جب وہ مرض الوفات میں تھیں تو حضرت مدرسہ میں سبق پڑھارہے تھے گھر سے اطلاع آئی کہ حالت زیادہ