واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
سے مجھ ہی کو لاکر دیدے میں وعدہ کرتا ہوں کہ انشاء اللہ کسی کوعلم نہ ہونے دونگا اور میری نگاہ میں اسکی قدر بھی ہوگی پھر فرمایا کہ حقوق العباد کا معاملہ بہت سنگین ہوتا ہے لوگ اسکا خیال نہیں کرتے جس لڑکے نے چوری کی ہے اگر آج ہی رات میں اسکا انتقال ہوجائے تووہ اللہ تعالی کو کیا منھ دکھائے گا اور پھر اس چوری کی وجہ سے اسکے نیک کام اسکی عبادات دوسروں کو دلادی جائیں گی اوردوسروں کے گناہ اسکے سر پر لاد دیئے جائیں گے یہ کتنے خسارہ کی بات ہے بلاوجہ وہ شخص اپنی عاقبت خراب کرتا ہے۔ (افادت صدیق)ایک بکری پر طالب علم کا غصہ اور حضرت کی فہمائش اکھڑ مزاج ایک طالب علم حضرت کے پاس کمرہ میں ایک پھٹا ہوا چادر اور ساتھ میں بکری کو پکڑ لایااور کہا کہ دیکھئے حضرت یہ میرا نیا شال ہے اس بکری نے کھاڈالا، پورا شال پھٹ گیا ، بڑی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے غصہ میں اس لڑکے نے شکایت کی، حضرت نے اس کو تسلی دیتے ہوئے اور ٹھنڈا کرتے ہوئے فرمایا جو نقصان ہونا تھا ہوگیا، اب بات بڑھانے سے کوئی فائدہ نہیں بلاوجہ بات بڑھے گی، بکری نے نقصان کیا اس کا تم کو ثواب ملے گا، جو تمہارا نقصان ہوا ہے تم کو اس کے پیسے دے دیں گے وہ لڑکا خوشی خوشی درجہ چلاگیا ورنہ درجہ میِں سخت غصہ میں کہہ رہا تھا کہ میں اس بکری کو ماروں گا، ذبح کرڈالوں گا اور واقعی وہ ذبح کرنے پر آمادہ تھا۔ (مجالس صدیق)مسجد میں ایک چوری کا واقعہ ایسا شخص بہت جلد ذلیل ہوتا ہے مفتی محمد زید صاحب مدظلہ لکھتے ہیں کہ مدرسہ میں ایک مہمان آئے ہوئے تھے عشاء کی نماز میں مسجد سے ان