واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
روضۂ پاک کی کنجی عطاء ہونے کا خواب (۵) شیخ الحدیث مولانا محمد یونس صاحب جب تعزیت کی غرض سے بعد وفات متصلاً تشریف لائے تھے توایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا: کچھ دن پہلے مدینہ منورہ میں کسی نے خواب دیکھا کہ حضرت مولانا کو روضۂ پاک کی کنجی عطا کی گئی ۔ کسی نے تعبیر کی کہ مفتی محمود صاحب گنگوہی کے علوم عطا کئے گئے میں نے کہا: ان کا کیا ذکر بلکہ عشق نبوی (کے کمال) کی بنا پر حضوری کی کیفیت و اجازت کی طرف اشارہ ہے۔ پھر فرمایا: مگر اب معلوم ہوا کہ تعبیر کیا تھی۔ یعنی اشارہ اس عالم کی طرف منتقل ہونے کا تھا جس میں نبی اکرم ﷺ تشریف رکھتے ہیں ۔ (توجیہ ازالاسعدی)حضرت باندویؒ کی صورت میں آنحضور ﷺ کی زیارت (۶) مارچ ۱۹۸۳ء حضرت نے گجرات کا ایک طویل سفر فرمایا۔ اسی موقع سے جامعہ اکل کوا کی بنیاد پڑی تھی۔ اس سفر میں بہت سے مقامات پر جانا ہوأ۔ ڈابھیل مدرسہ تعلیم الدین میں جانا ہوا اس وقت مولانا سعید بزرگ (سابق مہتمم) باحیات تھے۔ حضرت سے ملاقات پر انہوں نے اپنا خواب ذکر فرمایا: کہ میں نے خواب دیکھا کہ حضور ﷺ تشریف لائے ہیں لیکن جب سامنا ہوا تو صورت بالکل حضرت مولانا باندوی کی تھی( حضرت کے فنا فی الرسول ہونے کا مقام ہے) اسی جیسا خواب اور ملاحظہ کیجئے: ایک صاحب جن کا قیام کویت میں تھا ۔ ان کوزیارت نبویہ کا اشتیاق تھا انہوں نے اس کے لئے درود پاک کا چالیس دن وظیفہ کیا۔ چالیس روز کے بعد خواب دیکھا اور دیکھا کہ ایک دیوار پر ایک بزرگ بیٹھے ہیں صورت بالکل حضرت (باندویؒ)