واقعات صدیق |
ˆاقعات ِ |
|
حضرت کی سیاسی بصیرت کے واقعات حضرت علیہ الرحمہ سیاسی باتوں سے دور رہتے، حتی کہ اخبار دیکھنے کا بھی کوئی قصہ نہ تھا لیکن جب سیاسی حالات سے باخبر حضرات اورحالات حاضرہ سے دلچسپی رکھنے والے مبصرین سے ملتے تو ملک، صوبہ اور شہر کے بارے میں بڑی فکر مندی سے خبر لیتے اورملک کی شان کے خلاف یا نقصان دہ خبریں سن کر ان کا چہرہ غمزدہ ہوجاتا اوربے چینی سے یہ الفاظ نکل پڑتے اللہ پاک حفاظت فرمائیں ۔ حضرت والا کی خدمت میں ہر ایک سیاسی پارٹی کے نمائندے دعائیں لینے پہونچتے حضرت سب سے خلوص کے ساتھ پیش آتے خاموشی سے خیر کی دعاء کردیتے حتی کہ جب اسلام مخالف تنظیمیں بھی الیکشن میں کامیابی کے لئے دعاء کیلئے پہونچیں اور حضرت نے دعاء فرمائیں تو اہل تعلق نے حضرت سے پوچھا کہ حضرت ان کے لئے دعاء ؟ آپ نے فرمایا میں نے سری(آہستہ) دعاء کی تھی اور اللہ پاک سے خیر ہی طلب کی تھی۔ حضرت والا کسی بھی سیاسی پارٹی سے بے رخی کا برتاؤ نہیں کرتے اخلاق سے پیش آکر ان کو قریب رکھتے اورموقع پر ضرورتمندوں کے مسائل ان کے ذریعہ حل کراتے اور بہت سے اہم سرکاری مسائل میں حضرت خاموشی سے کام کرجاتے، ایک نیک پولیس افسر سی او کا باندہ سے تبادلہ ہوگیا لوگوں نے حضرت سے ذکر کیا اوراپنی رائے ظاہر کی کہ یہاں ابھی ان کی ضرورت ہے حضرت نے خاموشی سے لکھنؤ میں اپنے خاص اورحکومت میں پہنچ رکھنے والے کو پرچہ لکھا اورفوری طورپر تبادلہ رکوادیاکسی کو بھنک بھی نہیں لگی کہ کام کہاں سے ہوا، دارالعلوم اسلامیہ بستی میں جب شرپسند حکام نے اہل مدرسہ کو خطرہ میں ڈالا حضرت نے اپنے جوہر دکھلائے اورتمام معاملات و خطرات حضرت کے اثر سے ٹل گئے ۔ اس طرح کے بہت سے اہم معاملات میں سرکاری حکام کے پاس حضرت کی چند