واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
روئیں گڑگڑائیں ، اور دعائیں کریں ، نافرمانیوں کو چھوڑ دیں ، شراب جوا، چھوڑ دیں ، ناچ گانوں کی محفلوں سے اور بے حیائی بے پردگی سے باز آجائیں نما ز کو قائم کریں مسجد کو آباد کریں ، پھر دیکھئے اللہ کی مدد آتی ہے یا نہیں ؟ پرانی تاریخ دیکھیں ، تاریخ یہی بتلاتی ہے اور ہمیشہ سے ایساہی ہوتا چلاآرہا ہے، کہ اللہ کی طرف جھکنے اور توبہ و استغفار کرنے اورانابت کرنے اوراسی سے دعائیں کرنے سے پریشانیاں دور ہوتی ہیں مسائل حل ہوتے ہیں ، اوریہی ایک ایسا ہتھیارہے جس سے بڑی بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیاگیا، موسی ٰ علیہ السلام کے پاس کون سی طاقت تھی، ان کے مقابلہ میں فرعون کی پوری بادشاہی اور فوجی طاقت تھی لیکن انجام کیا ہوا، اس وقت موسی علیہ السلام نے کون سا ہتھیار استعمال کیا، عیسی علیہ السلام کے پاس کون سی طاقت تھی اللہ تعالی نے ان کی کس طرح حفاظت فرمائی، ہمیشہ یہی ہوتا چلاآیا ہے آج بھی اسی کی ضرورت ہے، لیکن کوئی سیاسی اور کوئی لیڈر ان باتوں کی طرف توجہ نہیں کرتا نہ کوئی کہتا ہے طرح طرح کے مضامین لکھتے ہیں ، ریزلیوشن پاس کراتے ہیں اس قسم کی باتوں کو اخبار والے بھی نہیں چھاپتے اور اگر کوئی ایسی باتیں کہے تو الٹے اس پر الزام لگاتے ہیں کہ مسلمان کو بزدل بنانا چاہتے ہیں اور یہ گوارہ ہے کہ مسلمان پیس کر کے رکھ دیئے جائیں ۔ اللہ پاک سمجھ دے۔ (مجالس صدیق)پہلا سفر حج اور بریلوی طبقہ کی مذموم حرکتیں ۴۹ء میں حضرت کا پہلا سفر حج ہوا جبکہ مدرسہ اسلامیہ فتح پور میں مدرس تھے، حضرت کا سفر حج بھی تکوینی طورپر آناً فاناً ہوا جس کی تفصیل حضرت کے الفاظ میں مفتی زید صاحب نے اس طرح نقل کی ہے: فرمایا کہ میرے سفر کا بھی عجیب واقعہ ہے ، مجھے یاد ہے کہ اس وقت تیرہ سو میں حج ہوا تھا اورمیرے پاس اس وقت اتنے پیسے بھی نہ تھے، گھر میں ایک بیل پلاہوا تھا اسکو