واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
یہ تدبیر اختیار کی شہر سے گھروں گھروں سے رسی بالٹی مانگ لائے اور کنویں سے پانی کھینچنا شروع کیا، دیہات کے لوگ تو تھے ہی تھوڑی دیر میں دیکھا کہ پوری ٹنکی اور خالی ڈرم سب بھر گئے، اس طرح پانی کا انتظام ہوگیا، اس کے بعد قاری صاحب کا بیان ہوا ہے واقعی وہ بیان تھا، اور قاری صاحب کا تو ہر بیان عجیب و غریب ہوتا تھا، راقم جامع ملفوظ(مفتی محمد زید) عرض کرتا ہے یہ اللہ کی کھلی نصرت و حمایت تھی حضرت اقدس دامت برکاتہم تو اعتکاف میں بیٹھے ہوئے تھے اسی وقت آپ کو قاری صاحب کی تشریف آوری کی اطلاع ملی، اعتکاف کی حالت میں حضرت نے اللہ سے دعاء مانگی گریہ وزاری کی اللہ نے غیب سے کس طرح انتظام فرمایا اور مخالفین کی سازشوں کو کس طرح ناکام کیا، واقعۃً دعاء اور اخلاص میں بڑی طاقت ہے سچ ہے’من کان للہ کان اللہ لہ، جو اللہ کا ہوجاتا ہے اور جس کا ہر کام اللہ کے واسطے ہوتا ہے اللہ اسکا ہوجاتا ہے۔ (مجالس صدیق :ص:۱۳۹)حکیم الامت ؒ سے ملاقات کا دلچسپ واقعہ حضرت اقدس باندویؒ نے حکیم الامت حضرت تھانویؒ سے متعدد بار ملا قات کی لیکن حضرت تھانوی ؒ کا آخری زمانہ تھا’’ تھانہ بھون‘‘ حاضری کا ایک قصہ خود بیان فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ تھانہ بھون حاضری کے موقع پر میرے رفیق درس مولانا وجیہ الدین صاحب بھی تشریف لے گئے جو مولانا نبیہ صاحب (خلیفہ حضرت حکیم الامت تھانوی) کے صاحبزادے تھے اس لئے میں ان کا بہت لحاظ کرتا تھا، درجہ میں عبارت پڑھنے میں جب تنافس ہوتا، سبقت لے جانے کی بازی لگتی تو میں نے ہمیشہ ان کو ترجیح دی، وہ ہمیشہ عبارت پڑھنے اور ہر معاملہ میں پیش قدمی کی کوشش کرتے، میں کبھی ان کے مقابلے میں نہیں آیا بلکہ ان ہی کو آگے پڑھنے دیا محض اس بنا پر کہ بزرگ زادہ ہیں ، تھانہ