واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
اسی قسم کا ایک واقعہ مفتی محمد زید صاحب نے حضرت والا کا بیان فرمایا کہ ایک طالب علم مدرسہ میں ہمارے سامنے زیر تعلیم تھا، جو حضرت اقدس کی شان میں بڑی گستاخی کرتا تھا، حضرت کی ڈانٹ و تنبیہ کا تمسخر کرتا تھا مفتی صاحب فرماتے ہیں کہ احقر نے خود دیکھا کہ کچھ دنوں کے بعد وہ پاگل ہوگیا اور پاگلوں کی طرح پھرتا رہتا ہے کسی اللہ کے نیک بندے کوپریشان کرنے سے اللہ پاک خود بعض دفعہ انتقام لے لیتے ہیں اللھم احفظنامنہ۔ (افادات صدیق)اندرا گاندھی کے انجام کا پیشگی تذکرہ ہندوستان کی وزیر اعظم اندراگاندھی جس کے بعض اسلام مخالف کارناموں کی وجہ سے مسلمانوں کو تکلیف تھی خدا کی مشیت اسکے محافظ (باڈی گاڈ) سکھوں نے ہی اسکو گولیوں سے بھون ڈا لا جس دن یہ حادثہ رونما ہوا اسکے صبح ہی حضرت نے ایک خواب دیکھا تھا جسکی یہی تعبیر تھی حضرت نے اپنا خواب یہ بیان کیا تھاکہ جنگل کی طرح سون سان کوئی علاقہ ہے وہاں اندرا گاندھی تن تنہا بڑی پریشان حال نظر آرہی ہے اس نے حضرت کو دیکھا تو ہاتھ جوڑ کر فریاد کی حضرت نے اسکو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ تو اسی لائق ہے۔ تو نے اقلیتوں پر بڑے ظلم و ستم ڈھائے ہیں الخ: بالآخر دوپہر کو اس خواب کی تصدیق مذکور ہ بالا صورت میں سامنے آگئی۔ قلندر ہرچہ می گوید دیدہ گوید۔سرسید احمد خاں کے خلاف مضمون نگاری پر حضرت کا تبصرہ ایک صاحب نے حضرت کی خدمت میں ایک رسالہ پیش کیا اورعرض کیا کہ اس میں فلاں عالم کا مضمون سرسید احمد خاں سے متعلق بہت اہم ہے یہ خاص طور سے ان لوگوں کے لئے لکھا گیا ہے جو بہت زیادہ ان کی تعریف کرتے ہیں اس میں انہوں نے تاریخی