واقعات صدیق |
ˆاقعات ِ |
|
ہی کے خاندان کے افراد مستحق ہوتے ہیں ان کی پرواہ نہ کرکے ہر سال عمرہ میں جاتے ہیں اسی طرح بعض لوگ ہر سال حج کرنے جاتے ہیں ارے اور بھی تو دین کے کام ہیں ہمارے بہت سے اکابر حضرت تھانوی ؒ وغیرہ کیا ہرسال نہیں جاسکتے تھے ان کے لئے کیا کمی تھی، بعض لوگوں کو حج بدل کا شوق ہوتا ہے دوسروں سے سفارش کرواتے ہیں حالانکہ حج بدل کا معاملہ بہت نازک ہے۔ ذراسی کو تاہی میں سخت پکڑ ہوگی پتہ نہیں حج مقبول ہو یا نہ ہو۔ ضرورت سے زیادہ خرچ کیا اسکا حساب دینا پڑے گا اس میں بڑی بے احتیاطی ہوتی ہے۔ ارے حج کرے تو اپنے پیسوں سے کرے، جب اللہ حج کرائے تب کرے دوسروں سے مانگ مانگ کر کیا حج کرے۔ دوسروں سے اسکے لئے لوگ سفارش کرواتے ہیں اور خاندان میں کوئی غریب محتاج ضرورت مند ہو اسکے لئے سفارش نہیں کراتے!! (افادات صدیق : ۳۶۹)کئی قسم کے کھانے دیکھ کر حضرت کا آبدیدہ ہونا ایک مرتبہ گھر میں کئی قسم کے کھانے تیار ہوئے تو حضرت والا رونے لگے اور فرمایا: کہ ایک وقت وہ تھا کہ صرف چٹنی روٹی پر اکتفا کی جاتی تھی اور آج یہ حال ہے کہ کئی کئی قسم کے کھانے ہیں حضرت کے یہاں ایسا بکثرت اتفاق ہوتا کہ اچانک مدرسہ میں مہمان آجانے کی وجہ سے گھر کا پورا سالن بلکہ پورا کھانا مہمان کے لئے بھیج دیا گیا اور گھر میں سوکھی روٹی چٹنی پر اکتفاکیاگیا۔ (افاداتصدیق)آخری سفرِ حرم اور غیبی نصرت رمضان ۱۴۱۴ھ کا قصہ ہے حضرت کا افریقہ کا سفر ہوا واپسی کا سفر ہوا تو نیروبی وغیرہ ہوکر آئے ، وہیں کہیں سے حجاز کے جہاز پر سوار ہونا تھا۔ ایر پورٹ پر جب کارروائی