واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
بھی ترتیب دیا جائے۔ اسکے چند ہی روز بعد شہر باندہ کے مکتب میں جو مدرسہ ہتھورا کی ہی شاخ ہے طلباء کا پروگرام تھا جس میں بچوں کی تقریر ، مکالمہ، نیز تقسیم انعامات کا بھی نظم تھا۔ حضرت اقدس نے بڑے اہتمام سے وقت فارغ فرماکر اس جلسہ میں شرکت فرمائی اورخوشی کا اظہار فرمایا۔ (افادات)طلباء کی نگرانی کے وقت دعوت طعام سے معذوری ہتھورا ہی میں گاؤں کی ایک شادی میں مدرسہ کے مدرسین کی دعوت تھی، بعد مغرب تمام مدرسین دعوت میں چلے گئے، طلباء میں آزادی ہوگئی، تعلیم کا نقصان ہوا، حضرت نے بعد عشاء نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ دعوت کی اتنی اہمیت ہوگئی کہ اسکی وجہ سے تعلیم کا نقصان کیا جائے۔ تمام مدرسین دعوت میں چلے گئے ، طلباء میں آزادی ہوگئی، تعلیم کا نقصان ہوا، سب درجے بالکل خالی تھے لڑکے آزاد تھے۔ بیاہ شادی اور دعوت کی وجہ سے کوئی اپنے ضروری کام کو نہیں چھوڑتا، اپنا نقصان نہیں کرتا، اور ہم تعلیم کا اتنا بڑا نقصان کرنے لگتے ہیں ، دعوت آگے پیچھے تو بھی کی جاسکتی تھی کچھ لوگ بعد میں کھالیتے اصل میں اسباق کی اہمیت نہیں اس نقصان کو نقصان ہی نہیں سمجھتے دعوت آئی چلے جارہے ہیں طلباء کا نقصان ہوا اسکی کچھ پرواہ نہیں ، اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ بھی اس غلطی میں مبتلا ہیں ، لوگوں کے نزدیک بھی تعلیم کی کوئی اہمیت نہیں اگر یہ عذر بیان کیا جائے کہ دعوت میں شرکت کی وجہ سے طلباء کی تعلیم کا حرج ہوگا تو اسکو عذر نہ سمجھیں گے۔ بیٹا بیمار ہو اسکو عذر سمجھیں گے جب ہمارے ہی اندر تعلیم اور اسباق کی اہمیت نہیں تودوسروں کے اندر کیسے ہوگی؟۔ (افاداتِ صدیق)