واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
مبشرات میدان حشر میں حق تعالیٰ اورفرشتوں کی زیارت فرمایا؟ میں نے بچپن میں خواب دیکھا کہ میدا ن حشر قائم ہے سارے لوگ جمع ہیں خوف و ہراس اورنفسی نفسی کا عالم ہے۔ اورعدالت قائم ہے، جبرئیل امین وغیرہ خاص قسم کی وردیوں میں موجود ہیں ، ایک ایک کرکے سب کی پیشی ہورہی ہے، میں بہت ڈر رہا ہوں کہ نہ معلوم میرا کیا انجام ہو اتنے میں میری پیشی کا وقت آہی گیا ، مجھ کو سامنے لاکر کھڑا کیاگیا میری مثل کا معائنہ ہوا اور میرے لئے حکم صادر ہوا کہ جاؤ ابھی اور محنت کرو۔ یہ بھی فرمایا : مجمع میں میں نے اپنی ایک خالہ کودیکھا، انہوں نے کہا کیا بات ہے؟ تو میں نے کہا حشر کا معاملہ ہے خدا جانے کیا ہو۔ خالہ نے کہا بیٹا مجھ کو ساتھ لے چلو۔ فرشتوں کا تذکرہ تو حضرت نے بار ہا اس عنوان سے کیا اورکبھی حق تعالی کا بھی کہ کئی مرتبہ مہلت لے چکا ہوں ۔ یا ۔ فرشتہ آیا کہنے لگا۔ چلو۔ میں نے کہا: کہاں ؟ تو بتایا........... میں نے کہا۔ ابھی تو بہت کام ہے۔ (تذکرۃ الصدیق)نبی اکرم ﷺ کی متعدد بار زیارت استاذی حضرت مفتی عبیداللہ صاحب الاسعدی لکھتے ہیں کہ یہ شرف تو حضرت کو متعدد مرتبہ حاصل ہوا کہ خواب میں نبی اکرمﷺ کی زیارت کی ۔ اس بابت سب سے پہلے تووہ خواب نقل کیا جارہا ہے جس کو حضرت سے سن کر بھائی جمیل احمد صاحب (کانپور) نے فوراً ہی ایک کاغذ پر محفوظ فرمالیا۔ اورحضرت کی خدمت میں پیش کرکے اس