واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
جاتے ہیں اتنا اللہ سے مانگ کر دیکھو۔ ایک مرتبہ فرمایا کہ اپنی ذات کے لئے سوال منع ہے اورالسؤال ذل فرمایاگیا ہے دین کے لئے سوال کا یہ حکم نہیں ہے البتہ جس مالدار کے یہاں دین کی اہمیت نہیں ہے اوراسکو وہ براجانتا ہے اسکے یہاں نہیں جانا چاہئے۔ اور پھر وہ کام کرے جو بس میں ہو باقی اللہ پاک خود انتظام کردے گا۔وزیر اعلیٰ کی امداد قبول کرنے سے انکار وی پی سنگھ الہ آباد کے باشندے ایک راجہ کے بیٹے ہیں جو فتح پور سے الیکشن میں کھڑے ہوتے، حضرت سے ملاقات رکھتے اور دعاء لیتے رہتے آخر میں وہ وزیر اعلی بن گئے (اور پھر وہ وزیر اعظم بھی بنے) اپنے وزارت ِ اعلیٰ کے زمانہ میں حضرت سے ملاقات کے لئے پروگرام کے تحت ہتھورا ہیلی کاپٹر سے تشریف لائے ، حضرت نے اسلامی اخلاق کے مطابق ان کی شایان شان اکرام فرمایا، مدرسہ دیکھ کر وہ بہت خوش ہوئے اور مدرسہ کی کچھ امداد بھی کرنا چاہی لیکن حضرت نے حسب معمول مدرسہ کیلئے رقم لینے سے انکار فرمادیا کیونکہ اپنے اکابر کا یہی اصول رہا حضرت نے ایسا انداز اختیار فرمایا جس سے ان کی دل شکنی بھی نہو۔ حضرت نے فرمایاکہ باندہ فتحپور تو آپ کا علاقہ ہے آپ یہیں سے جیتتے ہیں الہ آباد میں آپ سے ملاقات ہوتی رہتی ہے مدرسہ میں تو ابھی ضرورت نہیں ہے؟ آپ تو ملک وقوم کی ترقی اور راحت رسانی کیلئے بڑے کام کرتے رہتے ہیں ایسے کام کریئے جو ہمیشہ کے لئے آپ کی یادگار ہوں اور پوری قوم کواس سے فائدہ پہنچے اسکے بعد ہتھورا میں بڑے پل کی ضرورت بیان کی گئی۔ وی پی سنگھ نے فوراً اسی وقت منظوری دیدی اور اپنے پی اے کو حکم دیا کہ ضروری یادداشت میں لکھ لے، آرڈر بھی ہوگیا لیکن ابھی کام شروع نہ ہوا تھا، ایک عرصہ کے بعد پھر وی پی سنگھ کا باندہ آنا ہوا اوراس وقت ہتھوراآنے کی بھی خواہش ظاہر کی لیکن معلوم ہوا کہ اب تک پل نہیں بنا ہے وی پی سنگھ نے ہتھورا آنے کا ارادہ ترک