واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
شروع ہوجاتا اس درد سے یہ سمجھ جاتے کہ نماز کا وقت آگیا۔ یعنی درد کا شروع ہونا نماز کے وقت کی اطلاع ہوتی ۔ چنانچہ سارا کام چھوڑ کر نماز اداکرتے پھر سکون ہوجاتا ان کی اس کیفیت سے ابر (بادل) وغیرہ کے موقع پر خصوصیت سے وقت کا پتہ لگانے میں سہولت ہوتی۔ (تذکرۃ الصدیق)والدہ کے نانا کا سات دن کا فاقہ ایک موقع پرحضرت نے فرمایا کہ میری والدہ کے نانا صاحب یہاں رہا کرتے تھے جس مکان میں ہم رہتے ہیں وہ ان ہی کا مکان ہے بعد میں ہمارا ہوگیا۔ ان کا مستقل ذریعۂ معاش کچھ نہ تھا اسی حال میں بچوں کو دینی تعلیم دیتے تھے سات سات روز تک مسلسل فاقے ہوئے ہیں ساتویں روز مونگ کی دال کا پانی پینے کو ملا ہے۔ لیکن کام برابر کرتے رہے اور کسی کو ان کے فاقہ کی خبر بھی نہ ہوئی۔ کام تو ایسے بھی ہوتا ہے لیکن کوئی کرے تو ،اللہ تعالی ہر ایک سے اسکی استطاعت کے موافق آزمائش کرتے ہیں ۔ پھر فتوحات کا دروازہ کھلتا ہے۔دادی کی علمی قابلیت اور پردہ کا انوکھا معاملہ حضرت کی دادی صاحبہ (زوجہ قاری عبدالرحمن صاحب) ھتورا گاؤں کی ہی تھیں ، پختہ دیندار ، پردہ دار بڑی حیادار خاتون تھیں ۔ پردہ کے اہتمام کی وجہ سے گھر سے باہر جانے کا مزاج نہ تھا، بس موت میں جائیں یا پھر ہفتہ میں ایک مرتبہ اپنی بہن سے ملنے جاتیں جومسجد کے سامنے رہا کرتی تھیں ، عصر تا مغر ب رہتیں اور یہ اہتمام تھا کہ آتے جاتے کسی مرد کا گذر نہ ہو، اس لئے جب نکلنا ہوتا تو ادھر ادھر گلیوں میں لڑکے مقرر کردیئے جاتے جن میں حضرت والا بھی ہوتے تھے۔ اور حیاء و پردہ کے انتہائی اہتمام کی وجہ سے دھوبن کو تاکید تھی کہ ان کے کپڑے بہت دور جاکر گھاٹ پر دھوئے، جہاں کپڑوں پر مردوں کی نگاہ نہ پڑے اور کپڑے دھوکر