واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
درستگی پیدا نہیں ہوگی بلکہ دل کی درستگی کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ صحبت صالح۔ کسی صاحب دل کی صحبت بھی ضروری ہے۔ اور مقصد اس کا یہ ہے کہ تعلیم اس وقت انسانیت کے لئے سود مند ہے جبکہ اسکا رخ صحیح ہو اور یہ بات نیت کی تصحیح ، نیک لوگوں سے ربط و تعلق کی بدولت حاصل ہوتی ہے۔ ِ(تذکرۃ الصدیق)ایک عالم صاحب کی جوشیلی تقریر پر حضرت کا تبصرہ ایک نوجوان با صلاحیت عالم مفتی صاحب جنکو اللہ تعالی نے کچھ بولنے کا ملکہ بھی عطا فرمایا ہے ایک بستی میں ان کا بیان ہوا ان صاحب نے اپنے وعظ میں پورے زور وشور سے یہ بات بیان کی کہ آپ کے گاؤں میں بہت سے لوگ سودی لین دین کرتے ہیں آپ لوگ ان کا بائیکاٹ کیجئے ، ان کے گھر کی افطاری واپس کردیجئے، ان کے گھر کا کھانا جائز نہیں وغیر ذلک۔ حضرت نے ان کے وعظ کے متعلق فرمایا کہ اچھی خاصی فضا ء خراب کر کے چلے گئے فتنہ پیدا کرگئے گھر گھر اختلاف پیدا کردیا، اصلاح کا طریقہ یہ نہیں ہے۔ ایک عالم صاحب نے ان واعظ صاحب سے عرض کیا کہ فقہی مسئلہ کے اعتبار سے بھی جسکی آمدنی حلال و حرام کی مخلوط ہو لیکن حلال اکثر ہو تو اسکی دعوت و افطار کھانا سب جائز ہے، یا حرام اکثرہو لیکن حلال مال سے دعوت یا افطار کرائے تب بھی جائز ہے؟ آپ نے یہ کیسے بیان کردیا؟ واعظ صاحب کہنے لگے میں نے تہدیداً کہہ دیا تھا کہ سد باب ہو، حضرت نے فرمایا تہدید ہر ایک کا منصب ہے؟ حالات ہوتے ہیں مخاطب دیکھاجاتا ہے ہر ایک کوتہدید کی اجازت نہیں ۔ (افادات صدیق)