واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
کے پاس تھے احقر اصلاح عام افادۃ الناس کی خاطر منظر عام پر لانا چاہتا تھا لیکن ان خطوط کو منظر عام پر لانے کے طریقۂ کار سوچ رہا تھا کہ آنکھ لگ گئی اور اللہ تعالی نے خواب میں حضرت والا سے زیارت و نصیحت کی سعادت اپنے فضل سے نصیب فرمادی۔ اورپھر خطوط یکجا کرکے رسالوں میں شائع کرادیئے۔خواب میں بزرگوں سے ملاقات حضرت فرماتے ہیں جب مدرسہ کی ابتداء ہوئی تھی اس وقت حضرت حکیم الامت تھانویؒ کو خواب میں دیکھا تھا کہ میں جنگل میں ہوں گھنا جنگل ہے اونچے نیچے پہاڑ ہیں ، چاروں طرف درخت ہیں جانے کا کوئی راستہ نہیں اوپر نگاہ اٹھاؤں تو پہاڑ نیچے نگاہ کروں توپانی ہی پانی کوئی راستہ نظر نہیں آیا تو میں ہمت کرکے کپڑے سمیٹ کر دریا میں کود پڑا اورتیرنا شروع کیا تیرے تیرتے جب تھک گیا تو دیکھا سامنے سے حضرت تھانوی پالتی مارے تیرتے ہوئے چلے آرہے ہیں جب قریب آئے تو مجھے اٹھالیا اورسینہ سے لگالیا۔ ایک مرتبہ شاہ وصی اللہ صاحب کو خواب میں دیکھا تھا کہ یہاں تشریف لائے ہیں اور مطبخ کی طرف کے حجروں میں قیام ہے اور کافی لوگ جمع ہے۔ شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری خود فرماتے تھے کہ تمہارے یہاں چلوں گا مگر تشریف نہ لاسکے ۔ البتہ ایک مرتبہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ حضرت تشریف لائے ہیں اور کمرہ نمبر۱۳ میں قیام ہے لوگ بھیڑ لگائے ہیں ۔ (افادات صدیق ص: ۳۳۴۔ج:۱)ایک بدعتی کے غلط استدلال پر دنداں شکن جواب فرمایا ایک مرتبہ میں سفر کررہا تھا ایک بدعتی نے دعویٰ کے انداز میں مجھ سے سوال کیا کہ قرآن پاک میں تو خود اللہ تعالیٰ نے حضور کے ہاتھ کو اپنا ہاتھ فرمایا ہے اور