واقعات صدیق |
ˆاقعات ِ |
|
میں لگ گئے اور بچپن سے لے کر مرتے دم تک آخرت کی تیاری میں سارے لمحات گذاردیئے ۔ اور سرخرو ہوکر رب ذوالجلال سے جاملے۔ (حیات صدیق)میں نے بھی بکریاں چرائی ہیں حضرت اقدس نوراللہ مرقدہ نے ایک مرتبہ بخاری شریف کا درس دیتے ہوئے فرمایا کہ بکریاں چرانا انبیاء علیہم السلام کی سنت ہے ، کوئی نبی ایسا نہیں گذرا جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں ، صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے بھی بکریاں چرائی ہیں ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے بھی چرائی ہیں فلاں قبیلہ کی بکریاں میں چرایا کرتا تھا اسکے بعد حضرت اقدس نے فرمایا کہ الحمدﷲ میں نے بھی بکریاں چرائی ہیں ۔ حضرت نے فرمایا بکریاں چرانے میں بڑے فوائد ہیں نفس کی اصلاح میں بھی اسکو بڑا دخل ہے، بکریاں پالنے والوں میں تواضع کی شان ہوتی ہے دوسرے جانوروں کے پالنے میں یہ بات نہیں ہوتی، حضرت نے یہ بھی فرمایا کہ جب جانور کے قریب رہنے سے گویا اسکی صحبت میں وقت گذارنے سے یہ نفع ہے تو اللہ والوں کی صحبت سے اسکو کیوں نفع نہ ہوگا۔ حضرت نے مزید بکریوں کے پالنے اورچرانے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک وقت آئے گا کہ بکریاں پالنے والے فتنوں سے محفوظ رہیں گے۔ ایک صاحب نے پوچھاکہ بکریاں پالنا سنت ہے یا چرانا سنت ہے؟حضرت نے فرمایا چرانا اور پالنا دونوں سنت ہے۔ حدیث پاک میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ سے بکریوں کا دودھ دوہا کرتے تھے ، حضرت نے فرمایا صرف یہی ایک سنت تھوڑی ہے کہ سنتِ عبادت تو ہے نہیں سنن عادیہ میں سے ہے اوربھی بہت سی سنتیں ہیں ان پر بھی عمل کرلے صرف اسی کے پیچھے نہ پڑجائے ایک صاحب نے عرض کیا کہ تمام انبیاء