واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
سبھی لوگوں نے اجازت دیدی، پردھان بھی راضی تھا تحصیل سے عملدرآمد بھی ہوگیا لیکن حضرت نے پھر بِھی ان لوگوں کو معتدل معاوضہ دیا جن کی تحویل میں یہ زمین زمینداری لوٹنے سے پہلے تھی اور فرمایا ان لوگوں کو گورنمنٹ سے زمین کا جو معاوضہ ملاہے وہ بہت ہی کم تھا ان کی رضا مندی سے تو تھا نہیں ان لوگوں نے مجبور ہوکر کرلیا ہے۔ کاغذ میں سرکاری زمین ہوگئی لیکن حقیقتاً ابھی ان ہی لوگوں کی ہے شرعی بیعنامہ اب ہواہے، بیع مبادلہ المال بالمال بالتراضی کا نام ہے یعنی طرفین کی رضا مندی سے مال کا مال سے بدلنے کا نام بیعنامہ ہے۔ (حضرت مولانا علیہ الرحمہ کا یہ حسن سلوک گاؤں کے مسلمانوں ہی کے ساتھ مخصوص نہ تھا بلکہ بستی کے ہر فرد کے ساتھ آپ کے بے شمار احسانات ہیں حتی کہ عجیب عجیب انداز سے غیر مسلموں کے ساتھ حسن سلوک کا برتاؤ کیا ہے واقعات آگے آرہے ہیں )معتکفین کا جیب خاص سے نظم ،تقوی کا نمونہ رمضان شریف کے اخیر عشرہ میں ایک صاحب اعتکاف کی غرض سے تشریف لائے تھے ، بعد مغرب حضرت نے ان سے فرمایا کہ اس کھانے میں ذرابھی تکلف وتردد نہ فرمائے، یہ کھانا مدرسہ کا نہیں ہے بلکہ ذاتی ہے ، چاول کا انتظام میں نے پہلے ہی سے کرلیا تھا آٹے کا ابھی کیا ہے۔ اورجن برتنوں میں کھانا پکتاہے وہ مدرسہ کے ہیں لیکن میں ان کا کرایہ دیتا ہوں ، اورمدرسہ کا جو کپڑا استعمال ہوتا ہے اسکا بھی کرایہ اداکرتا ہوں دسترخوان خود کا ہے۔ جو معمول حضرت شیخ ؒ کا تھا وہی میں نے بھی اختیار کیا ہے۔ (افادات)