واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
بطور لطیفہ کے حضرت اقدس نے سنایا کہ میری ساس سے ایک بوڑھی عورت نے پوچھا کہ تم نے اپنی بیٹی کا رشتہ کہاں کیا ؟ انہوں نے میرے متعلق فرمایا ، بوڑھی عورت نے تعجب سے کہا کہ مولوی سے رشتہ کردیا؟ سنا ہے کہ مولوی لوگ تو سادھوؤں کی طرح عورتوں کی طرف رخ نہیں کرتے، اس قصہ کو سناکر حضرت بہت مسکرایا کرتے تھے۔ (حیات صدیق ص:۱۴۱ملخصاً)مدرسہ فرقانیہ گونڈہ کا ایک یادگار واقعہ ندوہ میں آپ جیسے لوگوں کی کمی ہے ایک مرتبہ حضرت نے فرمایا کہ جب میں گونڈہ میں پڑھا تا تھا مسجد پہونچا دیکھا کہ چٹائی میں کوئی لیٹاہوا ہے، شبہ ہوا کہ حضرت مولانا علی میاں صاحب ہیں ، قریب گیا تو حضرت اٹھ کر بیٹھ گئے اور ملاقات کی، میں نے عرض کیا حضرت آپ یہاں کیسے تشریف لائے۔ فرمایا جماعت میں آیا ہوں پھر میں حضرت کو اپنی جائے قیام میں لایا بہت خوش ہوئے حضرت نے فرمایا کہ حضرت مولانا علی میاں نے مجھے ندوہ آنے کیلئے فرمایا میں نے عذر کردیا۔ حضرت نے فرمایا ندوہ میں بس آپ جیسے لوگوں کی کمی ہے۔ (حضرت نے مدرسہ فرقانیہ گونڈہ صرف ۶ماہ تدریسی خدمات انجام دیں اور یہ مدرسہ آپ کی زمانۂ مدرسی کا پہلا مدرسہ ہے والدہ کی بیماری اور وطن کی فکر کی وجہ سے گونڈہ چھوڑ کر قریب علاقہ فتح پور تشریف لے آئے۔ (تفصیل کے لئے دیکھئے حیات صدیق باب نمبر۵)مدرسہ اسلامیہ فتح پور کی مدرسی کے بعض واقعات حضرت اقدس نور اللہ مرقدہ خود فرماتے ہیں کہ میری عمر اس وقت تقریبا ۲۱، ۲۲