واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
موئے مبارک کی زیارت کا واقعہ ایک مرتبہ حضرت کا پھلت ضلع مظفر نگر کا سفر ہوا پھلت حضرت شاہ ولی اللہ صاحب علیہ الرحمہ کا آبائی وطن رہا ہے، وہاں نبی اکرمﷺ کے موئے مبارک بھی محفوظ ہیں حضرت جب زیارت کو تشریف لے گئے تودور سے جوتے اتار لئے حضور اقدس ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کی، صاحب مکان سے فرمایا ، کیا میں اپنی آنکھوں سے لگالوں ؟ انہوں نے اجازت دی تو بار بار والہانہ انداز میں آنکھوں سے لگاتے رہے اور آنسوؤں کا نذرانہ بھی پیش فرماتے رہے۔ (ارمغان پھلت اکتوبر ۱۹۹۷ء۔ تذکرۃ الصدیق)مقابلہ کی جلسہ بازی سے گریز باندہ کے قریب ایک مدرسہ بڑی کوششوں کے بعد ایسی بستی میں قائم ہوا جہاں اہل بدعت کا غلبہ تھا ، اہل مدرسہ نے مدرسہ کا ایک جلسہ کرنا چاہا حضرت والا نے جلسہ کی تاریخ دیدی، جلسہ کی تشہیر بھی ہوگئی حتی کہ اشتہار دعوت نامے وغیرہ سب انتظامات مکمل ہوچکے تھے اور اپنے لوگ پوری طرح تیار تھے لیکن جلسہ کے ایک روز قبل اہل بدعت نے اپنے جلسہ کا اعلان کردیا حضرت کو اسکا علم ہوا اور اتفاق سے اہل مدرسہ بھی حضرت کی خدمت میں حاضر ہوگئے ۔ حضرت نے ان سے فرمایا کہ اب جلسہ مناسب نہیں ہے صرف ایک دن کا فاصلہ ہے اگر ہفتہ کا بھی فاصلہ ہوتا تو بات چل جاتی بالکل مقابلہ کی شکل ہوجائے گی اور بجائے نفع کے نقصان ہوگا ان کی ضد اور بڑھ جائے گی۔ اسکے مقابلہ میں وہ پھر جلسہ کریں گے اس لئے اس وقت خاموشی مناسب ہے، ہم کو جلسہ دکھانے کیلئے تو کرنا نہیں ہے، اللہ تعالی کی رضامقصود ہے ، جلسہ کرنے میں اللہ راضی ہو تو جلسہ کرنا