واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
اچھا کھانا کھلادیتا اتنے طلبا میں دو لڈو مل بھی گئے توکیا ہوا آدمی پیسہ خرچ کرے تو سلیقہ سے کرے کسی کو کچھ دینا ہوتو پہلے پوچھ لے کہ میں اتنا خرچ کرنا چاہتا ہوں ، ضرورت کی چیز دے، ان صاحب نے عرض کیا حضرت جو قسمت کا تھا وہ لڑکوں کو پہونچ گیا۔ میرے پاس دوسری رقم رکھی ہے، اس سے طلباء کے کپڑوں کا انتظام کردیجئے، حضرت نے فرمایا یہ میرا مطلب نہیں میں تو یہ کہہ رہا ہوں کہ خرچ کرنے سے پہلے مشورہ کرلینا چاہئے، پھر ان ہی صاحب نے تنہائی میں حضرت کو بہت کافی رقم بطور ہدیہ کے دینا چاہی اور بہت اصرار سے خلوص محبت کے ساتھ پیش کی حضرت نے قبول فرمانے سے عذر فرمادیا۔ بہت اصرار کرنے پر ان کی دلجوئی کیلئے اس میں سے پچاس روپئے حضرت نے قبول فرماکر باقی واپس کردیئے۔ اوریہ پچاس روپیہ قبول کرنا ان کی دلجوئی کی غرض سے تھافقط۔ (افادات صدیق)ایک مسلمان بھٹہ والے کی خیانت ایک بھٹہ والے سے حضرت نے رقم ارسال فرماکر اینٹیں منگوائیں رقم اچھی اینٹ کی دی گئی تھی لیکن اینٹیں خراب درجہ کی آئیں ، اور استعمال بھی ہونے لگیں حضرت نے بھٹہ والوں کو اطلاع دی اورفرمایا کہ اچھے اچھے لوگوں کی تسبیح معاملات میں آکر ٹوٹتی ہے صفائی معاملات کو لوگوں نے دین سے خارج سمجھ رکھا ہے۔ اور حضرت نے اپنے لوگوں سے فرمایا کہ جب سے مجھے معلوم ہوا ہے میری نیند اڑ گئی ، مدرسہ کا نقصان مجھ سے برداشت نہیں ہوتا۔ (افادات)باندہ کا سیلاب اور حضرت کا کردار شہر باندہ کے قریب کین ندی واقع ہے ایک بار پانی کا باندھ ٹوٹ جانے کی وجہ