واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
اللہ تعالی جن تین آدمیوں سے محبت فرماتے ہیں ان میں سے ایک شخص وہ ہے کہ کچھ لوگوں کے ساتھ رات بھر چلا، پھر جب اس کو نیند ہر چیز سے پیاری اورمحبوب ہوگئی جو اسکے برابر ہوسکتی ہے ، اورانہوں نے اپنے سربستروں پر رکھ لئے تو اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ وہ آدمی علیحدہ کھڑے ہوکر میری خوشامد کرنے میں اورمیری آیات کی تلاوت کرنے میں لگ گیا آپ غور کیجئے حضرت وہی آدمی ہیں یا نہیں ؟ پھر وہ اللہ کے محبوب کیوں نہوں گے ؟میرا ذکر نہ کیجئے ایک بار باندہ ’’کھائیں پار‘‘ میں جلسہ سیرت منعقد ہوا، جناب مولانا مفتی شکیل احمد صاحب سیتاپوری تقریر فرمارہے تھے، دوران تقریر حضرت کے اخلاق وکمالات کا تذکرہ فرمانے لگے تو حضرت کا پرچہ پہونچ گیا کہ میرا ذکر نہ کیجئے ، اصل موضوع یعنی سیرت نبیﷺ بیان فرمائے۔ (تذکرۃ صدیق)حال چھپاکر قلی گیری حضرت مولانا نفیس اکبر صاحب ؒ صدر المدرسین جامعہ عربیہ ہتھورا فرماتے ہیں : ایک بار میں نے حضرت سے سوال کیا کہ کبھی ایسا بھی ہوا ہے کہ کوئی صاحب آپ سے ملنے آئے ہوں اور آپ کو پہچانتے بھی نہوں وہ آپ کے ساتھ ہی گاڑی سے اترے ہوں اور تعارف یہاں آکر ہوا ہو، تو حضرت نے مسکراکر فرمایا میں باندہ سے بس کے ذریعہ چل کر نومیل پر اترا ایک صاحب جنکے ساتھ ان کا کافی سامان بھی تھا و ہ بھی بس سے اترے میں نے ان سے پوچھا آپ کہاں تشریف لے جائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ ہتھورا میں نے پوچھا ہتھورا کس کے یہاں جانا ہے تو وہ بولے مولانا صدیق صاحب کے