واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
کلماتِ حبیب دعائیہ کلمات : جانشین عارف باللہ حضرت مولانا سید حبیب احمد صاحب باندوی مدظلہ ناظم جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ،یوپی عزیزم مفتی اقبال احمد نے جامعہ عربیہ ہتھورا میں تعلیم حاصل کی ہے اور حضرت والد علیہ الرحمہ سے شرف تلمذحاصل رہا ہے ماشاء اللہ اچھے نیک باصلاحیت عالم دین ہیں ۔ اور ان سے اللہ تبارک و تعالی کام لے رہا ہے۔ موصوف نے حضرت والد علیہ الرحمہ کے کچھ واقعات جمع کئے ہیں یقینا اس میں ایک خاص تاثیر ہوگی ۔ اللہ تعالی انکی اس محنت و کاوش کو قبول فرمائے۔ اور مخلصین کے لئے اسکو نافع بنائے۔ آمین سید حبیب احمد جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ ، یوپی ۷؍مارچ ۲۰۱۶ء