واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
لڑکوں کا دونوں وقت کا کھانا خود حضرت کی اہلیہ پکاتی تھیں کچے مدرسہ کی دیوار کا پلاسٹر وغیرہ خود کرتی تھیں اپنے ہاتھ سے ایک مرتبہ مدرسہ کے مکان کی دیوار کا پلاسٹر کرتے ہوئے اوپر سے گرپڑیں ہڈی میں چوٹ آگئی جسکا دردسردی کے موسم میں آخر تک محسوس ہوتا رہا۔ یہ حضرت کی اہلیہ کی بے پناہ قربانی تھی ورنہ حضرت کی اہلیہ بہت رئیس گھرانہ کی، ناز ونعمت کی پروردہ تھیں ، حضرت فرماتے ہیں کہ میرے خسر صاحب بہت بڑے آدمی تھے۔ بہت کافی زمین تھی سات سو من غلہ پیدا ہوتا تھا کئی لڑکوں کے بعد صرف ایک لڑکی پیدا ہوئی تھی، اسلئے ماں باپ کی بہت دلاری تھیں ، بڑی ناز و نعمت اور لاڈو پیار سے پرورش پائی، لیکن بڑی صابرہ و شاکرہ ہیں ، بڑی عسرت و تنگدستی میں زندگی ِگذار دی اور کبھی کسی قسم کا شکوہ شکایت زبان پر نہیں آیا۔ (افادات صدیق)آغاز تجارت کا ایک واقعہ حضرت کے پیر مرشد حضرت مولانا اسعداللہ صاحب ؒ نے حضرت سے فرمایا تھا کہ ہوسکے تو تنخواہ لئے بغیر لوجہ اللہ دین کی خدمت کرنا چنانچہ حضرت نے اعلیٰ طریقہ اپنے لئے تجویز فرمایا اوراسی بات کی اپنے صاحبزادگان کو تلقین فرمائی کہ تنخواہ لئے بغیر ہی دین کا کام کرنا ۔ چنانچہ حضرت اقدس نے اسباب معیشت کے طورپر تجارت کا ارادہ فرمایا،حسب موقع جب کانپور تشریف لے جاتے تووہاں سے کپڑے اور دری وغیرہ خرید لاتے اور جب گاؤں وغیرہ میں جہاں تبلیغی مقاصد سے دورے ہوتے وہاں تجارت بھی کرلیا کرتے ۔ ایک مرتبہ حضرت نے دوران تقریر اپنی آغاز تجارت کا واقعہ سنایا ارشاد فرمایا کہ: ابتداء میں جب میں نے تجارت شروع کی اور اپنے گھر کے چبوترہ پر کپڑے لے کر بیٹھا توایک صاحب تشریف لائے اور تمسخر کے انداز میں کہا کہ مولانا یہ کپڑا کتنے