واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
ٹریکٹر بگڑگیا حضرت والا نور اللہ مرقدہ گاؤں کے ایک مدرسہ کے معائنہ سے فارغ ہوکر روانہ ہوئے۔ تو وہاں کے احباب نے حضرت کو سڑک پر ایک مقام کی نشاندہی کی کہ دو ماہ قبل اس جگہ پر ایک ٹریکٹر والا آرہا تھا اس سے بعض حضرات نے جو آپ کے مدرسہ میں لینٹر ڈالنے کیلئے جارہے تھے ، اپنے ٹریکٹر پر سوار کرنے کی درخواست کی اس نے سوار تو کرلیا لیکن حضرت کے نام پر نازیبا جملے کہنا شروع کئے ابھی تھوڑی دیر ہی گذری تھی کہ ایسی جگہ پر جہاں بظاہر کوئی امکان نہ تھا ٹریکٹر والا شدید ایکسیڈنٹ کا شکار ہوگیا حضرت نے اس پر بہت اظہار افسوس کیا۔ ایسا بھی ہوا کہ آپ نے کسی ٹرک والے کو روکنے کیلئے ہاتھ اٹھایا ، اس نے نہیں روکا، پھر آگے جاکر اسکا انجن فیل ہوگیا، دوسرے ٹرک سے آپ پہونچے، ٹرک ڈرائیور نے دوسرے ڈرائیور سے کہا کہ انجن میں کوئی خرابی نہیں ، لیکن ٹرک نہ جانے کیوں اسٹارٹ نہیں ہورہا ہے۔ اس نے کہا کہ تو نے حضرت کو نہیں بٹھایا، ان سے معافی مانگو، جب اس نے معافی مانگ لی تو ٹرک چل پڑا، اس طرح کی آپ کی بہت سی کرامتیں مشہور ہیں ۔ اللہ کے ولی کو جب تکلیف پہنچائی گئی تو اللہ پاک نے اسکا انتقام لے لیا۔ڈاکوؤں کا واقعہ مفتی شبیر احمد قاسمی تحریرفرماتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت والا کانپور سے مدرسہ کے لئے کچھ رقم لے کر آرہے تھے، چار ڈکیت آپ کے پیچھے پڑ گئے، باندہ شہر سے قصبہ ببیرو جانے کے راستہ میں نومیل کے فاصلہ پر ہتھورا کے لئے جنگل میں اترنا پڑتا