واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
پھیلانے کی ممانعت تھی بلکہ گھر منگاکر تین مرتبہ کھنگال کر ، پھر ایسے تار پر پھیلاتیں جن پر بچوں کے کپڑے پھیلانا منع تھا اور اپنے کپڑے پھیلانے سے پہلے تر کپڑے سے اس خیال کے تحت اس کو صاف کرتیں کہ پرندوں کی بیٹ وغیرہ نہ ہو۔ پردہ کے شدید اہتمام سے متعلق واقعہ پڑھئے حضرت نے فرمایا: دادی کے حصہ میں کوئی زمین آئی تھی، ان کے ساتھ ان کی ایک بہن بھی مستحق تھیں اور زمین زیادہ تھی ، صورتحال کچھ ایسی تھی کہ قانونی کارروائی کے بغیر زمین ان کے نام نہیں ہوسکتی تھی اور اس کیلئے باندہ شہر اور کچہری میں حاضری ضروری تھی ، لوگوں نے بہت سمجھایا مگر وہ کسی قیمت پر راضی نہ ہوئیں ، اور فرمایا کہ زمین ملے یا نہ ملے کچھری میں اور مردوں کے سامنے نہ جاؤں گی۔ اس زمانے کے حکام شریف خاندانوں اور دینداروں کا لحاظ کرلیا کرتے تھے، باندہ کچہری سے آدمی آئے اور کہا کہ ہمارے سامنے نہ آئیں لیکن کاغذ میں انگوٹھے کا نشان تو لگادیں ، مگر وہ اس پر بھی راضی نہ ہوئیں آخر اس انکار واصرار کی وجہ سے وہ زمین ان کو نہ مل سکی حضرت ان کا جملہ نقل فرماتے’’ ایسی زمین پر لات نہ ماردوں گی جس کی وجہ سے غیر میرا انگوٹھا دیکھے‘‘۔ دادی صاحبہ ضروری تعلیم سے بھی بہرہ ور تھیں بلکہ میراث کے مسائل ان کو بہت مستحضر تھے۔ کسی کا انتقال ہوتا تو وہ فوراً حساب لگاکر بتلادیتیں کہ فلاں کا انتقال ہوا ، اتنے وارث چھوڑے ، فلاں وارث کو اتنا ملے گا۔ماں کی دعاء کی تاثیر اور بعض واقعات آپ کی والدہ ماجدہ اپنے وقت کی رابعہ بصریہ تھیں آخر ولی کی ماں ہی تھیں چار پارے کی حافظ تھیں ۔ روزانہ تہجد سے اشراق تک ذکر و تلاوت کا مشغلہ تھا اوابین چاشت کا