واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
خاموش رہنا ، صبر سے کام لینا، لڑنا جھگڑنا نہیں ، فتنہ نہ کرنا، چنانچہ وہ بھی خاموش ہوگئے ۔ (حیات صدیق ص: ۱۶۲)سنگ بنیاد ، ختم بخاری، افتتاح اور رسم اجراء تقاریب میں غلو کی اصلاح حیدر آباد سے ایک ذی استعداد عالم صاحب تشریف لائے اوراپنے وطن کیلئے حضرت کو دعوت دی کہ مدرسہ میں جلسہ طے کیا ہے حضرت والا شرکت فرمائیں اسی موقع پر وہ اپنی سیرت کی کتاب کی رسم اجراء بھی کرانا چاہتے تھے کہ حضرت کے ہاتھوں اسکا اجراء ہوجائے گا۔ حضرت نے فرمایا: اس کام کے لئے مجھ کو نہ بلائیے آپ کے مدرسہ میں آجاؤں گا دعاء کردوں گا لیکن رسم اجراء مجھ سے نہ کرائیے۔ غیر شعوری طورپر ہمارے حلقہ میں یہ سب چیزیں داخل ہوتی جارہی ہیں ، ہر چیز میں شہرت ریا، دکھلاوا، کوئی کام تو خلوص سے اللہ کے واسطے ہو سنگ بنیاد، افتتاح بخاری، ختم بخاری کی تقریب وغیرہ کا بہت رواج ہوتا چلاجارہا ہے ان سب کو ختم کیجئے ، اکابر کے نہج پر آپ بھی کام کیجئے، میں یہ نہیں کہتا کہ یہ ناجائز اور حرام ہے سنگ بنیاد کا احادیث سے ثبوت ہے لیکن اس وقت جوصورتحال ہوگئی ہے اس میں مقصود سوائے شہرت اور نمود کے کچھ نہیں ہوتا، ختم بخاری کے لئے اشتہار چھپتے ہیں خصوصی دعوت نامے بھیجے جاتے ہیں مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ دارالعلوم دیوبند والوں نے یہ طے کردیا کہ ختم بخاری کا اب اہتمام نہ ہوگا اسکے لئے کوئی تشہیر نہ ہوگی وقت پر جو لوگ ہوں گے بغیر کسی اہتمام کے دعاء میں شریک ہوجائیں گے میری سمجھ میں نہیں آتا کہ ختم بخاری کو اتنی اہمیت کیوں دی جارہی ہے؟ کیا ختم بخاری کے بعد دعاء قبول ہوتی ہے اور ختم قرآن کے بعد دعاء قبول نہیں ہوتی؟ قرآن کے بعد تو دعاء کا قبول ہونا حدیث