واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
کے واقعات کو بڑی رغبت وشوق سے سننا چاہتے ہیں اور سننے کے بعد متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے۔ بڑی ضرورت تھی کہ حضرت ؒ کے ان واقعات کو چن چن کر کسی رسالہ میں جمع کردیا جائے ،الحمد للہ اس کام کی سعادت احقر کے برادر عزیز مولانا مفتی اقبال احمد سلمہ،کو نصیب ہوئی، انہوں نے کافی جستجو کے بعداب تک حضرت ؒ سے متعلق جتنے مقالات ،رسائل،جرائد اور سوانح لکھی گئیں ہیں ان سب کا بغور مطالعہ کیا اور ان سے چن چن کر واقعات کو جمع کیا ،الحمد للہ یہ ایک ایسا حسین گلدستہ ہے جو عوام وخواص سب کے لئے خصو صا اہل مدارس کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا۔ حضرت مولانا صدیق احمد صاحب باندوی ؒ کے نزدیک بھی دل پذ یر اور سبق آموز واقعات کی بڑی اہمیت تھی،حضرت اقدس ؒ نے خود احقر کو حکم دیا تھا کہ عورتوں سے متعلق اسی طرح تواضع و عبدیت سے متعلق حکا یتیں جمع کردو چنانچہ حضرت ہی کی نگرانی میں دونوں موضوع سے متعلق اولیاء اللہ اور اکابر علماء کی حکا یتیں جمع کیں حضرت اقدس ؒ نے انکو ملاحظہ فرماکر پسند فرمایا ،اللہ تعالیٰ جلدان کو زیر طباعت سے آراستہ فرمادے،حضرت شیخ ؒ کی آپ بیتی سے متعلق بھی حکا یات ومضامین جمع کرنے کیلئے فرمایا اسکا بھی آغاز کیا لیکن پایہ تکمیل کو نہیں پہونچ سکا،اللہ تعالی ٰ اسکی بھی تکمیل فرمادے،اسی نوع کی مختلف علمی خدمتیں حضرت مولانا صدیق احمد صاحب برادر عزیز مفتی اقبال احمدسلمہ سے بھی لیا کرتے تھے اور ان پر اعتماد فرماتے تھے ،’’تسہیل الباری شرح بخاری وغیرہ دیگر تصنیفات وشرو حات کے نقل واملاء اور تسوید و تبییض کی خدمت بھی حضرت مولانا ؒ نے برادر عزیز مفتی اقبال احمد کے سپرد فرمائی تھی ، حضرت کی دعاء اور توجہ کی برکت ہے کہ ما شاء اللہ وہ فقہی مقالات اور فتوٰی نویسی کے علاوہ بہت سے علمی و اصلاحی اور تصنیفی کاموں میں لگے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ ان سب کو مقبول فرمائے اور مزید توفیق نصیب