خورد سل بچوں پر: جمہور متاخرین کا اجماع ہے کہ مشرکین کے ہوں یامسلمین کے سب جنتی ہیں امام صاحب فرماتے ہیں کہ اللہ اعلم بما کانوا عاملین۔ بعض کہتے ہیںکہ امام کامذہب ذرا ری مشرکین میں اللہ اعلم بماکانوا عاملین کاہے۔ اور ذراری مسلمین کو وہ بھی فی الجنۃ فرماتے ہیں۔مذہب ثالث مرجوح یہ ہے کہ ذراری مومنین جنت میں اور مشرکین کی اولاد نار میںہوگی۔
ردقضا: کے یہ معنی ہیںکہ اس کی دعا کو سبب قرار دیکر خدا تعالیٰ نے وہ امر مقدر فرمایا جو اس نے دعا سے چاہاتھا مثلا بیس برس کی عمر میںاس کے نصیب میں فراغت رزق لکھی گئی مگر اس کی دعا کے ذریعہ سے من حیث السبب الظاہر۔
ولاصفر: یعنی جب اہل جاہلیت سمجھتے تھے۔ ماہ صفر منحوس نہیں ہے یایہ کہ محرم کو موخر کردینا اور محرم کو صفر بنا لینا یہ کوئی امر معتبر نہیں، اہل جاہلیت جدال وقتال جاری رکھنے کے لئے مصالح کی وجہ سے مہینوں کو مقدم موخر کردیتے کہ محرم چونکہ اشہر حرم سے ہے اس لیے موخر کردو تاکہ لڑائی میں خلل نہ ہو یاصفر سے مراد وہ کیڑے جن کو سمجھتے تھے کہ اونٹ کے پیٹ میں عندالجوع کاٹتے ہیں، شارع علیہ السلام نے فرمایا کہ وہ بھی کوئی شے نہیں محض خیال باطل ہے۔
قدراللہ المقادیر: خمس الف تعیین وتحدید کے لئے نہیں کثرت وفصل بیان کرنا مقصود ہے۔