واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
کی تصحیح و اصلاح کرائی۔ یہ خواب اس سے قبل حضرت نے مدرسہ میں بھی متعدد احباب کو سنایا۔ احقر(مفتی عبیداللہ الاسعدی) نے تو حضرت سے اس کو یوں سنا کہ جن دنوں میں حضرت نے یہ خواب دیکھا۔ مدرسہ میں دورہ کا آغاز ہوچکا تھا، حضرت بخاری کا درس دیتے تھے ، متعلقات میں حضرت کے پاس ابن ابی جمرۃ کی بھی شرح تھی۔ جس کی خصوصیت یہ بتائی جاتی ہے کہ شارح نے جو کچھ لکھا ہے اس میں نبی اکرم ﷺ کی زیارت روحانیت سے بہت استفادہ کیا ہے۔ اس کے تذکرہ میں احقر نے اس کا ذکر کیا۔ تو حضرت نے یہ خواب سنایا کہ خواب میں حضرت نبی اکرمﷺ کو ابھی حال میں ۔ میں نے بھی دیکھا ہے ۔ بہر حال تحریر ملاحظہ ہو۔ حضرت اقدس نے فرمایا (میں نے ایک مرتبہ خواب دیکھا) کہ بہت سے لوگ اکٹھا ہیں اور ایک قبر کھودی جارہی ہے، دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ نبی کریم ﷺ کے لئے قبر شریف تیار ہورہی ہے(جس سے نہایت چمکیلی مٹی نکل رہی ہے) حضرت نے قبر شریف کی مٹی بہت ڈرتے سہمتے ایک مٹھی لیا(ادب ورعب کی وجہ سے حاضر خدمت ہونے اورملاقات کرنے کی ہمت نہ ہوئی) پھر حضرت کی نگاہ اوپر پڑی تو دیکھا کہ نبی کریم ﷺ چھت کے اوپر چہل قدمی فرمارہے ہیں (جب حضرت کی نبی کریم ﷺ پر نظر پڑگئی تو ملاقات کی ہمت کرلی۔ اور) حضرت اقدس سلام عرض کرنے اوپر تشریف لے گئے۔ سلام عرض کیا۔ جواب ملا۔ حضرت اقدس نے خواہش کیا کہ حضور اقدسﷺ سے مصافحہ کرلوں ۔ (حضور اقدس کے بدن مبارک پر صرف لنگی ہے گورا چٹا لمبا قد اور صحتمند بدن ہے۔ اوراتنا چمکدار کہ آج تک ایسا چمکدار بدن نہیں دیکھا۔) حضرت اقدس نے جب مصافحہ کے لے ہاتھ بڑھایا تو نبی کریم ﷺ نے سینے سے چمٹالیا۔ نبی کریمﷺ کے پاس ایک صاحب کھڑے تھے(ایسا محسوس ہوا کہ جیسے