واقعات صدیق |
اقعات ِ |
|
خدا کے گھر کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتا، لیکن اس کے باوجود مسلمان ہر حال میں اپنی اسلامی تعلیمات سے الگ نہیں ہوتا۔ وہ اپنی خواہش اورجذبات پر عمل نہیں کرتا، بلکہ جو کچھ کرتا ہے قرآن پاک اورحدیث شریف کی روشنی میں کرتا ہے وہ ہر غم اورخوشی میں اپنے پیغمبر کی ہدایت پر عمل کرتا ہے۔ اس وقت آپ کے جذبات ہیں اورکچھ کرنے کا ارادہ کررہے ہیں ، ہمارا مذہب ایسے کام کی اجازت نہیں دیتا اور نہ عقلمندی کا تقاضہ ہے جنہوں نے ہم سے کوئی اعتراض نہیں کیا، اورنہ مقابلے میں آئے ان کی جان و مال کونقصان پہنچا نا جائز نہیں ، شریعت اس کی اجازت نہیں دیتی، اس میں مذہب کی بدنامی ہے اگر آپ نے ایسا اقدام کیا تو اس کا انجام آپ جانتے ہیں کیا ہوگا جس جگہ مسلمان کمزور ہیں ان کے جان ومال عزت و آبرو کا کیا ہوگا؟ آپ حضرات ایسے حالات میں اسلامی تعلیمات کا نمونہ پیش کریں اور جوکچھ کریں شریعت کے حدود کے اندر رہ کر کریں اسلامی اخلاق کے ذریعہ بڑے سے بڑے دشمن کو خم کرسکتے ہیں ۔ اسکے بعد حضرت نے اسلامی اخلاق کی تاثیر کے بعض واقعات ، انبیاء کے کچھ حالات سنائے اور دعاء وانابت کی بات فرمائی اوریہ شعر پڑھا ؎ (تذکرۃ الصدیق) تلاطم ڈال دیتے ہیں خد ا کے بحر رحمت میں جواسکے خوف سے آنکھوں سے چند قطرے نکلتے ہیں