احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
|
عیسیٰ علیہ السلام کا ثبوت قرآن وحدیث سے اور مرزا کا اپنے قسمیہ اقرار سے جھوٹا ہونا اس پر مزید ہے۔‘‘ ۲۸؍جنوری ۱۹۲۲ء کو بانکی پور پٹنہ سے شائع ہوا۔ اس جلد میں اسے بھی شامل کیاگیا ہے۔ فلحمد لللّٰہ! 11… عبدالماجد قادیانی کی کھلی چٹھی کا مفصل جواب: انڈیا میں پورینی کے مقام پر عبدالماجد قادیانی رہتے تھے۔ حضرت مولانا سید محمد علی مونگیریؒ وہاں (پورینی) تشریف لے گئے۔ حضرت مولانا سید مرتضیٰ حسن چاند پوریؒ بھی آپ کے ہمراہ تھے۔ پورے علاقہ میں دھوم دھام سے ہر دو بزرگان کے بیانات ہوئے۔ عبدالماجد قادیانی کے پاؤں تلے سے زمین سرکنے لگی۔ اپنی خفت مٹانے کے لئے اس نے کھلی چٹھی شائع کی۔ موقعہ پر اجمالی جواب حضرت چاندپوریؒ نے دے کر قادیانی عبدالماجد کی بولو رام کر دی۔ بعد میں اس رسالہ کی شکل میں حکیم محمد یعسوبؒ نے تفصیلی جواب دیا۔ یہ بھی اس جلد میں شامل ہے۔ یہ ۱۶؍مئی ۱۹۱۶ء کو لکھاگیا تھا۔ خانقاہ رحمانیہ مونگیر سے شائع ہوا۔ 12… مرزائیت کے متعلق جزیرہ ٹرینی ڈاڈ کے مسلمانوں کے سات سوالات کے جوابات: حضرت مولانا حکیم محمد یعسوبؒ نے جوابات تحریر کئے۔ مولانا عبدالشکور لکھنویؒ امام اہل سنت ایسے اکابر نے اس کی تائید وتوثیق فرمائی۔ 13… اسلامیہ تبلیغی انسائیکلو پیڈیا یعنی تحقیق المذاہب: مولانا منشی محمد شفیع امرتسریؒ نے یہ اسلامیہ تبلیغی انسائیکلوپیڈیا مرتب فرمائی۔ اس میں عیسائیت، یہودیت، ہندومت، سکھ مت، آریہ دھرم، پارسی مذہب، کمیونزم اور قادیانیت کے رد میں ابواب وار خامہ فرسائی کی۔ باب نہم ص۱۱۱ سے ۲۰۸ تک قادیانیت کی تردید پر مشتمل ہے۔ ردقادیانیت کی بحث اس کتاب میں شامل کرنے پر اﷲتعالیٰ کا شکر ادا کرتے