احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
۹…ختم نبوت اور خلیفہ قادیان ’’اگر میری گردن کے دونوں طرف تلوار بھی رکھ دی جائے اور مجھے یہ کہا جائے کہ تم کہو کہ آنحضرتﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ تو میں اسے کہوںگا تو جھوٹا ہے۔ کذاب ہے۔‘‘ (انوار خلافت ص۶۵) ۱۰…ہزاروں نبی آسکتے ہیں ’’ایک نبی کیا میں تو کہتا ہوں کہ ہزاروں نبی ہوںگے۔‘‘ (انوار خلافت ص۶۲) تلک عشرۃ کاملۃ ختم نبوت بجواب اجراء نبوت منکر:… ’’واقع یہ ہے کہ میں چند دن ہوئے مولوی صاحب کے مکان پر گیا۔ وہاں باتوں ہی باتوں میں خاتم النبیین کے معنی کے متعلق بات شروع ہوگئی۔ مولوی صاحب نے میرے دریافت کرنے پر اس کے معنی نبیوں کا بند کرنے والا کئے۔‘‘ (اجراء نبوت ص۱) مثبت:… چھپتی نہیں ہے بات بناوٹ کی بال بھر آخر کو کھل ہی جاتی ہے رنگت خضاب کی مخالف نے اصل واقعہ کو بالکل حذف کردیا ہے اور اپنی حاشیہ آرائیوں سے صداقت کو چھپانے کی بے سود کوشش کی ہے۔ اصل واقعہ یہ ہے کہ منکر صاحب ایک دن حافظ خدابخش صاحب امام مسجد پولیس لائن کی معیت میں میرے پاس آئے۔ حافظ صاحب نے کہا کہ یہ صاحب منکر، خاتم النبیین کے کچھ اور ہی معنی کرتے ہیں۔ میں نے منکر صاحب سے مخاطب ہوکر کہا کہ فرمائیے۔ آپ کیا معنی کرتے ہیں۔ تو آپ نے کہا کہ ہم خاتم النبیین کے معنی ’’نبی گر‘‘ کرتے ہیں۔ یعنی آئندہ نبی بنانے والا۔ خاکسار نے کہا کہ محمد رسول اﷲﷺ نے ایک حدیث میں ارشاد فرمایا ہے جو صحیح مسلم میں موجود ہے کہ چھ چیزیں مجھ کو دی گئی ہیں۔ جن کی وجہ سے مجھے تمام انبیاء پر فضیلت ہے۔ ان چھ میں سے ایک یہ ہے۔ ’’وختم بی النبییون‘‘ مجھ پر پیغمبروں کا سلسلہ ختم کردیا گیا ہے۔ اس حدیث میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام صاف تشریح فرمارہے ہیں کہ ختم نبوت میرا خاصہ ہے اور یہ عہدہ صرف مجھے ہی عنایت کیاگیا ہے۔