احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
تو صاف اعلان کر دیا کہ میرا منکر کافر ہے۔ نبی ایسا نہیں کیا کرتے۔ ان کو جب خدا کہتا ہے کہ تم نبی ہو تو وہ دنیا کو صاف کہہ دیتے ہیں کہ ہم کو خدا نے نبی بناکر بھیجا ہے۔ وہ یہ نہیں کرتے کہ لوگوں کی مخالفت کے ڈر سے خدائی الہام کی تاویلیں کریں اور جب ذرا معتقدین زیادہ ہو جائیں تو کہہ دیں کہ ان الہامات کا وہ مطلب نہیں جو پہلے بیان کیا گیا۔ بلکہ یہ ہے ؎ ہم بھی قائل تیری نیرنگی کے ہیں یاد رہے او زمانے کی طرح رنگ بدلنے والے ۳…حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر کے متعلق الف… ’’یہ تو سچ ہے کہ مسیح اپنے وطن گلیل میں جاکر فوت ہوگیا۔ لیکن یہ ہرگز سچ نہیں کہ وہی جسم جو دفن ہوچکا تھا۔ پھر زندہ ہوگیا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۴۷۳، خزائن ج۳ ص۳۵۳) ب… ’’ہاں بلادشام میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر کی پرستش ہوتی ہے اور مقررہ تاریخوں پر ہزارہا عیسائی سال بہ سال اس قبر پر جمع ہوتے ہیں۔‘‘ (ست بچن ص۱۶۴ حاشیہ، خزائن ج۱۰ ص۲۸۸) ج… ’’اور حضرت مسیح اپنے ملک سے نکل گئے اور جیسا کہ بیان کیاگیا ہے۔ کشمیر میں جاکر وفات پائی اور اب تک کشمیر میں ان کی قبر موجود ہے۔‘‘ (ست بچن ص۱۶۴ حاشیہ، خزائن ج۱۰ ص۳۰۵) ناظرین! ان تینوں قولوں پر غور کر کے خود ہی نتیجہ نکال لیں کہ مرزاقادیانی کی کون سی بات کو سچ مانا جائے۔ پہلے مسیح کی قبر ان کے وطن گلیل بتلاتے ہیں۔ پھر بلاد شام میں اور پھر ان دونوں مقامات کو چھوڑ کر سری نگر کشمیر میں، کیا ایک عیسیٰ علیہ السلام تین جگہ مرے؟ اور تین مقامات پر دفن ہوئے؟ یہ مختلف باتیں الہامی دماغ سے نکلی ہیں یا خلل دماغ کا نتیجہ ہے۔ سچ ہے دروغ گو را حافظ نہ باشد۔ چنانچہ مرزاقادیانی فرماتے ہیں۔ ’’حافظہ اچھا نہیں یاد نہیں رہا۔‘‘ (رسالہ ریویو آف ریلینجز بابت ماہ اپریل ۱۹۰۲ء ص۱۵۳ حاشیہ) باب… باپ بیٹے کی لڑائی جناب مرزاقادیانی فرماتے ہیں۔ موسیو بشیر الدین قادیانی خلیفہ ثانی فرماتے ہیں۔ (۱)’’حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اتباع سے ان کی امت میں ہزاروں نبی پیدا ہوئے۔‘‘ (الحکم ۲۴؍نومبر ۱۹۰۲ئ) (۱)’’اور سوائے آنحضرتﷺ کے کوئی نبی اس شان کا نہیں گذرا کہ اس کے اتباع میں ہی انسان نبی بن جائے۔‘‘ (القول الفصل ص۱۴)