احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
’’اقوال نعم واﷲ ربی سیظہر‘‘ میں کہتا ہوں کہ ہاں میرا خدا عنقریب ظاہر کردے گا۔ ۲… ’’وشتان ما بینی وبین حسینکم‘‘ اور مجھ میں اور تمہارے حسین بڑا فرق ہے۔ ’’فانی او ید کل آن وانصر‘‘ کیونکہ مجھے تو ہر وقت خدا کی تائید اور مدد مل رہی۔ (اعجاز احمدی ص۶۹، خزائن ج۱۹ ص۱۸۱) ۳… ’’اما حسین فاذا کروا دشت کربلا‘‘ مگر حسین پر تم دشت کربلا کو یاد کر لو۔ ’’الیٰ ہذہ الایام تبکون فانظروا‘‘ اب تک تم روتے ہو۔ پس سونچ لو۔ (ایضاً) ۴… ’’وواﷲ لیست فیہ منی زیادۃ‘‘ اور بخدا اس میں مجھ سے کچھ زیادہ نہیں۔ ’’وعندی شہادات من اﷲ فانظروا‘‘ اور میرے پاس خدا کی گواہیاں ہیں۔ پس تم دیکھ لو۔ (اعجاز احمدی ص۸۱، خزائن ج۱۹ ص۱۹۳) ۵… ’’وانی قتیل الحب لکن حسینکم‘‘ اور میں خدا کی محبت کا کشتہ ہوں لیکن تمہارا حسین۔ ’’قتیل العدی فالفرق اجلیٰ واظہر‘‘ دشمنوں کا کشتہ ہے۔ پس فرق کھلا کھلا اور ظاہر ہے۔ (ایضاً) مرزاغلام احمد کا دعویٰ نبوت قادیانی گروہ تو،بہ تعلیم مرزا محمود فرزند خلیفہ مرزاقادیانی صاف صاف مرزا کے مدعی نبوت ہونے کا مقر اور ختم نبوت کامنکر ہے۔ لہٰذا اس فرقہ کے سامنے ہم کو صرف یہ ثابت کر دینا کافی ہوتا ہے کہ آیات قرآنیہ واحادیث متواترہ کی دلالت قطعیہ سے ثابت ہے کہ نبوت حضرت محمدﷺ پر ختم ہوچکی اور آپ کے بعد جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے وہ دجال ہے۔ کذاب ہے مردود ملعون ہے۔ لیکن لاہوری پارٹی جس کے رکن اعظم خواجہ کمال الدین ہیں۔ اوّل تو ناواقفوں کی فریب دہی کے لئے مرزاقادیانی کے مدعی نبوت ہونے سے بالکل انکار کرتی ہے اور اگر بدقسمتی