احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
الجواب ۱… قتیبہ بن سعید: ’’قال ابن معین وابو حاتم والنسائی ثقۃ زاد النسائی صدوق قال ابن حبان فی الثقات‘‘ (تہذیب التہذیب ج۸ ص۳۶۰،۳۶۱) ابن معین اور ابوحاتم نے کہا کہ ثقہ تھا امام نسائی نے کہا کہ ثقہ اور صدوق یعنی سچا تھا اور ابن حبان نے بھی اس کو ثقہ راویوں میں شمار کیا ہے۔ ۲… بکیر بن مسمار الزہری: ’’قال العجلی ثقۃ وقال النسائی لیس بہ باس وقال ابن عدی مستقیم الحدیث وقال ابن حبان فی الثقات‘‘ (تہذیب التہذیب ج۱ ص۴۹۵) عجلی نے کہا ثقہ۔ امام نسائی نے کہا کہ اس کی روایت لینے میں کچھ مضائقہ نہیں۔ ابن عدی نے کہا مستقیم تھا اور ابن حبان نے ثقہ راویوں میں شمار کیا تھا۔ ۳… حاتم بن اسماعیل المدنی: ’’قال ابن سعد ثقۃ مامونا کثیر الھدیث قال ابن حبان ثقۃ وکذاعنہ البخاری ایضافی التاریخ الکبیر فی الاوسط ایضاً وقال العجلی ثقۃ وقال ابن المدینی روی عن ابیہ احادیث مراسل اسندھا‘‘ (تہذیب التہذیب ج۲ ص۱۲۸) ابن سعد نے کہا کہ ثقہ مامون اور کثیر الحدیث کہا ابن حبان نے ثقہ اور اسی طرح امام بخاری نے اپنی تاریخ الکبیر میں ذکر کیا اور عجلی نے کہا کہ ثقہ تھا اور ابن مدینی (استاد امام بخاری) نے کہا یہ اپنے باپ سے مرسل احادیث سند کے ساتھ لیاکرتا تھا۔ لفظ خاتم کے معنی، کتب تفاسیر سے ۱… ’’وخاتم النبیین فہو اٰخرہم الذی ختمہم‘‘ پس وہ سب سے آخری نبی ہے۔ جس نے سب نبیوں کو ختم کردیا۔ (الجواہر فی تفسیر القرآن ج۱۶ ص۲۹) ۲… ’’وخاتم النبیین الذی ختم النبوۃ فطبع علیہم فلا تفتح لاحد بعدہ الیٰ قیام الساعۃ‘‘ آپ کے ذریعہ اﷲتعالیٰ نے نبوت کو ختم کردیا ہے۔ پس نبوت پر مہر لگادی گئی ہے۔ اس لئے نبوت کا دروازہ آپ کے بعد قیامت تک کسی پر نہیں کھولا جائے گا۔ (تفسیر ابن جریر ج۲۱) ۳… ’’وآخرہم الذی ختمہم‘‘ اور آپ سب سے آخری پیغمبر ہیں۔ آپ نے سب پیغمبروں کو ختم کردیا ہے۔ (تفسیر بیضاوی ج۲)