احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
بسم اﷲ الرحمن الرحیم! ’’نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم‘‘ دیباچہ پہلے مجھے دیکھئے صوبہ پنجاب کے ضلع گورداسپور، قصبہ قادیان میں ایک صاحب مرزا غلام احمد قادیانی پیدا ہوئے ہیں۔ جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میں مسیح موعود مہدی مسعودوکرشن اور نبی ورسول وغیرہ وغیرہ ہوں اور میرا منکر کافر ہے۔ علمائے اسلام سے آپ کی بحثیں بھی ہوئیں اور ہرجگہ آپ کو شکست فاش ہوئی۔ لیکن آپ نے باطل کا دامن نہیں چھوڑا۔ حالانکہ آپ کے تمام متحدیانہ دعاوی غلط ثابت ہوئے۔ تاہم آپ بولنے سے بند نہیں ہوئے۔ آپ کی سیرت کے نمونہ ایک صاحب مسمی ابراہیم قادیانی مرزائی جو مولوی بھی کہلاتے ہیں اور جناب مرزاقادیانی کے مخلص مرید ہیں۔ چند ماہ سے شہر کیملپور میں تشریف فرماہیں اور لوگوں کو دھوکہ دے کر قادیانی مسیح کی نبوت منواتے ہیں۔ جناب کو قادیانی بھیڑوں کی طرح ممیانے کی بہت عادت ہے۔ آپ نے حال میں ایک چار ورقہ ٹریکٹ بنام ’’اجرائے نبوت‘‘ شائع کیا ہے۔ جس مین اپنے پیر کی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جھوٹ اور دھوکہ دہی سے کام لیا ہے۔ چونکہ آپ کے اس ٹریکٹ اور ممیاہٹ مجادلانہ سے مسلمانوں کے شبہ میں پڑنے کا احتمال تھا۔ کیونکہ اس علاقہ کے لوگ مرزائیوں کی چال سے ناواقف ہیں۔ بنابریں یہ چند اوراق ہدیۂ ناظرین ہیں۔ جن میں اجراء نبوت کی قلعی کھولی گئی ہے اور شروع میں حقیقت مرزائیت کے نام سے چند ابواب درج کردئیے گئے ہیں جن میں مرزائی مذہب پر لا ینحل سوالات کئے گئے ہیں۔ جن کاامت مرزائی قیامت تک جواب نہیں دے سکتی۔ ان ابواب میں مسیح قادیانی کی حقیقت کا پورا انکشاف کیاگیا ہے۔ مجموعہ کا نام ’’حقیقت مرزائیت معہ ختم النبوۃ بجواب اجراء نبوت‘‘ رکھتا ہوں۔ امید ہے ناظرین اس رسالہ کو اس بحث میں اچھوتا پائیںگے اور اس سے خود واقف ہوکر سادہ لوح مسلمانوں کو مرزائیوں کی گمراہی سے بچانے کی کوشش کریںگے۔ ’’ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم‘‘ (نوٹ) مخالف کو منکر اور اپنے آپ کو مثبت سے تعبیر کروںگا۔ خادم المسلمین: علم الدین ساکن خاص قادیان حال خطیب جامع مسجد کیملپور شہر