احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
الجواب اس میں الف ل عہد خارجی کا ہے۔ واقعات سے بھی ثابت ہے کہ سب انبیاء قتل نہیں ہوئے بلکہ بعض ہوئے۔ مرزائی دلائل اجرائے نبوت کی تردید پہلی تحریف ’’ومن یطع اﷲ والرسول فاؤلئک مع الذین انعم اﷲ علیہم من النبیین والصدیقین والشہداء والصلحین وحسن اؤلئک رفیقاً (نساع)‘‘ مرزائی ترجمہ: جو لوگ اطاعت کریںگے اﷲ کی اور اس کے رسول کی پس وہ ان لوگوں میں شامل ہوجائیںگے۔ جن پر اﷲ نے انعام کیا۔ یعنی نبی، صدیق، شہید اور صالح۔ اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ آنحضرتﷺ کی پیروی سے ایک انسان صالحیت کے مقام سے ترقی کر کے نبوت کے مقام تک پہنچتا ہے۔ الجواب کتب تفاسیر میں اس آیت کا شا ن نزول یہ ہے کہ حضرت ثوبانؓ نے آنحضرتﷺ سے عرض کیا کہ قیامت کے دن ہم آپ سے کیسے ملیںگے۔ آپ کا درجہ تو ہم سے زیادہ ہے۔ آپ کسی اوپر کے درجے میں ہوں گے تو اﷲتعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ اگر کوئی کہے کہ زید فلاں مرزائی کے ساتھ کراچی گیا تو کیا کراچی کا سفر ایک ساتھ کرنے سے زید مرزائی بن گیا؟ ہرگز نہیں۔ مع بمعنی من کسی مرزائی لغایت میں ہوگا۔ ہم مرزائیوں کو چیلنج دیتے ہیں کہ قرآن شریف میں جہاں کہیں بھی درجات ملنے کا وعدہ ہے وہاں نبوت کا ذکر نہیں آیا۔ بلکہ صدیق تک ہی معاملہ رک گیا ہے۔ ملاحظہ ہو: ۱… ’’والذین اٰمنوا وعملوالصلحت لند خلنہم فی الصلحین (عنکبوت)‘‘ {جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے وہ صالحین میں داخل کئے جائیںگے۔} ۲… ’’ان المصدقین والمصدقات واقرضوا اﷲ قرضاً حسناً یضعف لہم ولہم اجر کریم والذین اٰمنوا باﷲ ورسلہ اولئک ہم الصدیقون والشہداء عند ربہم لہم اجرہم ونورہم (حدید)‘‘ {بیشک جو مرد وعورتیں خیرات کرنے والے ہیں۔ وہ گویا قرض دے رہے ہیں اﷲتعالیٰ کو اور اﷲتعالیٰ ان کو اس کے عوض میں