احتساب قادیانیت جلد نمبر 30 |
خلاف شرع امور کو رواج دے سکتا ہے۔ جیسا کہ اس زمانہ میں بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ جب ان کو خلاف شرع امور سے روکا جائے تو وہ صاحب جواب دیتے ہیں کہ تم کو حقیقت ومعرفت وباطن کا علم نہیں۔ حضرات! یہ ہیں مسیح موعود، اسلام کے مصلح اعظم ؎ دوست ہی دشمن جاں ہوگیا اپنا حافظ نوش دارو نے کیا کیا اثر سم پیدا باب معیار مرزا پہلا معیار پیش گوئی جناب مرزاقادیانی فرماتے ہیں۔ ’’ہمارے صدق یا کذب جانچنے کے لئے ہماری پیش گوئی سے بڑھ کر اور کوئی محک امتحان نہیں ہوسکتا۔‘‘(آئینہ کمالات اسلام ص۲۸۸، خزائن ج۵ ص۲۸۸) مطلب بالکل صاف ہے کہ مرزاقادیانی کا سچ جھوٹ پرکھنے کے لئے ان کی پیش گوئیوں سے بڑھ کر کوئی کسوٹی نہیں۔ سوجناب مرزاقادیانی کے فرمان کے مطابق ہم آپ کی پیش گوئیوں پر غور کرتے ہیں۔ نکاح مرزا پہلی پیش گوئی مرزاقادیانی نے اپنی صداقت کے لئے ایک پیش گوئی فرمائی تھی۔ جس کی وجہ یہ پیش آئی تھی کہ جناب مرزاقادیانی نے اپنے قریبی رشتہ میں ایک نوعمر لڑکی سے نکاح کا پیغام دیا۔ جس کی بابت لکھتے ہیں۔ ’’وھی حدیثۃ السن واٰنا متجاوز علی الخمسین‘‘ یعنی وہ لڑکی ابھی چھوکری ہے اور میں پچاس سال سے زیادہ ہوں۔ (آئینہ کمالات اسلام ص۵۷۴، خزائن ج۵ ص۵۷۵) اس لڑکی کے والد نے رشتہ کرنے سے انکار کردیا۔ تو مرزاقادیانی نے اعلان پر اعلان اور اشتہار پر اشتہار دینے شروع کر دئیے اور کہا کہ اس لڑکی کا نکاح خدا نے میرے ساتھ کردیا ہے اور خدا نے مجھے بذریعہ الہام فرمایا ہے کہ اگر یہ لڑکی کسی اور جگہ بیاہی گئی توتین سال کے عرصہ میں اس کا خاوند مرجائے گا وہ بیوہ ہوکر میرے ساتھ بیاہی جائے گی۔